قومی

Eid-ul-Adha will be celebrated in India on 7th June: ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا، ہندوستان میں 7 جون کو ہوگی عیدالاضحیٰ

ہندوستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند 29 ذی قعدہ 1446ھ مطابق 28 مئی 2025 بروز بدھ دیکھے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مختلف ہلال کمیٹیوں اور دارالقضاء کے ذریعہ اس تعلق سے اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کہ 29 مئی 2025 یعنی جمعرات کو ماہ ذی الحجہ 1446ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 7 جون 2025 بروز ہفتہ عیدالاضحیٰ کا تہوار پورے ملک میں تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔

مرکزی دارالقضا امارت نے ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے سے متعلق اپنے اعلانیہ میں لکھا ہے کہ ’’حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ چاند 29 ذی قعدہ 1446ھ مطابق 28 مئی 2025 بروز بدھ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پھلواری شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر بھی عام طور سے چاند دیکھا گیا۔ رویت اور شہادت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس لیے مورخہ 29 مئی 2025 یعنی جمعرات کو ماہ ذی الحجہ 1446ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 7 جون 2025 بروز ہفتہ ذی الحجہ کی 10 تاریخ (عیدالاضحیٰ) ہوگی۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے چاند دیکھنے کا اعلان کیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنی ریلیز میں کہا ہے کہ رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ ذوالحجہ 1446ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے۔ چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ ومستند خبریں موصول ہوئی ہیں۔

امارت شرعیہ ہند کا اعلان

آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار آلود ہے ،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات سےرویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ  29 مئی 2025ء بروزجمعرات ماہ ذی الحجہ 1446ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔عیدالاضحی ان شاء اللہ 7 ؍ جون 2025ء بروز ہفتہ ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں کل ذی الحج کا چاند دیکھا گیا تھا۔ سعودی عرب میں آج ذی الحج کا پہلا دن تھا اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثل تابعداری اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی انمول فرماں برداری کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ان کے بیٹے کی قربانی مانگی اور پھر عین وقت ایک دُنبہ عطا فرمایا جسے حضرت ابراہیمؑ نے قربان کیا۔ یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قربانی، دعا اور نیکی کا دن ہوتا ہے۔ مسلمان اس دن مختلف جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کا گوشت غرباء، اقرباء اور اہلِ خانہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اور روایتی پکوان پکائے جاتے ہیں۔ دعوتیں ہوتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

2 hours ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

4 hours ago