قومی

PM Modi Sikkim Visit: سکّم کے 50 سالہ جش میں شریک ہوں گے وزیر اعظم مودی، یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کریں گے جاری

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو سکّم کے دورے پر ہوں گے۔ یہاں وہ ریاست کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس دوران ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ پی ایم مودی 29 مئی کو سکّم کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تقریباً 11 بجے پروگرام ’’سکم 50: جہاں ترقی مقصد کو پورا کرتی ہے اور فطرت ترقی کو فروغ دیتی ہے‘‘ میں شرکت کریں گے۔

وہ سکّم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اور اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ریاستی حکومت نے سکّم کی ثقافتی رونق، روایت اور قدرتی شان کا جشن منانے کے لیے ’’سناؤلو، سمردھ اور سمرتھ سکّم‘‘ کے تھیم کے تحت کئی سال طویل پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم سکّم میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کریں گے۔ ان منصوبوں میں 750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ضلع نمچی میں 500 بستروں کا ایک نیا ضلعی اسپتال، گیالشنگ ضلع کے پیلنگ میں سنگاچولنگ میں ایک مسافر روپ وے، گنگٹوک ضلع کے سنگکھولا میں اٹل امرت ادین میں بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کا مجسمہ وغیرہ شامل ہیں۔

بنگال اور بہار بھی جائیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم ریاست کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مغربی بنگال کا دورہ کریں گے، جہاں وہ علی پوردروار اور کوچ بہار اضلاع میں کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم بہار بھی جائیں گے اور تقریباً 5:45 بجے پٹنہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وہیں 30 مئی کو صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم بہار کے کراکت میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہاں وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

23 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

47 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago