قومی

Bihar Election 2025: بہار منشور کی جادوئی دنیا،محض ’’ابرا کا دبڑا‘‘ کہنے سے سب کچھ بدل جائے گا،عوام تجس میں افسانہ یا حققیت

 اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے سیاسی جماعتوں کے منشور نے عوام کو حیران کر دیا ہے۔ عظیم اتحاد اور این ڈی اے دونوں نے ایسے وعدے کیے ہیں کہ انہیں پڑھ کر ایسا لگتا ہے جیسے، بہار جلد ہی دبئی بن جائے گا۔ سوشل میڈیا پر ان وعدوں کا خوب چرچا ہو رہا ہے، لوگ طنزیہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ سارے وعدے پورے ہو گئے تو گوگل میپ بھی کہے گا “نئے بہار میں خوش آمدید” ۔

عظیم اتحاد کا دعویٰ

عظیم اتحاد کی جانب سے تیجسوی یادو نے نوجوانوں سے سرکاری ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے، جب کہ این ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک 50 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا ہے اور مستقبل میں 10 ملین سے زیادہ ملازمتیں پیدا کریں گے۔ تعلیم، صحت، سڑک، بجلی، پانی سے لے کر ڈیجیٹل بہار تک ہر شعبے میں بڑے بڑے وعدے کیے گئے ہیں۔

این ڈی اے کا وعدہ

دوسری طرف این ڈی اے بھی کم نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے منشور میں KG-PG تک مفت تعلیم، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

تجسس اور شک

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان وعدوں میں کتنی صداقت ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن عوام ان اعلانات کولے کر  شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ عام لوگ کہہ رہے ہیں کہ منشور کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے لیڈروں کو جادو کی چھڑی دے دی گئی ہے اور محض ’’ابرا کا دبڑا‘‘ کہنے سے سب کچھ بدل جائے گا۔

کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ “منشور میں خواب اتنے بڑے ہیں کہ  پڑھ کر آپ کی نیند اڑ جائے گی۔ اگر یہ سارے وعدے پورے ہو گئے تو اگلی بار بہار میں الیکشن کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔” اگرچہ انتخابی موسم میں وعدے کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن اس سال کے منشور توقعات سے بھی بڑھ گئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام ان وعدوں پر کتنا اعتماد کرتے ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ’’جادو کی چھڑی‘‘ کس کے سپرد کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

40 minutes ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

1 hour ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

2 hours ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

2 hours ago