وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالا اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر اہلِ ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں اور ریاست کی ترقی، خوشحالی و اتحاد کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں ہریانہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کی تاریخی سرزمین ہمیشہ سے کسانوں کی محنت، جوانوں کی بہادری اور نوجوانوں کی صلاحیت کی علامت رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”ہریانہ دیوس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد۔ یہ سرزمین ہمارے کسان بھائیوں کے انتھک محنت، سپاہیوں کے بے مثال حوصلے اور نوجوانوں کی شاندار کارکردگی سے ملک بھر میں مثال قائم کرتی آئی ہے۔ ترقی کی راہ پر تیزی سے بڑھتے اس صوبے کے ہر شہری کی خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں“۔
چھتیس گڑھ کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریاست قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کی امین ہے۔ انہوں نے پیغام میں کہا کہ ”چھتیس گڑھ کے بھائی بہنوں کو ریاست کے یومِ تاسیس کی پچیسویں سالگرہ کی بے شمار مبارکباد۔ یہ صوبہ آج ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔ کبھی نکسلزم سے متاثر علاقے اب ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے محنتی اور ہنرمند عوام کی کوششیں ’وِکست بھارت‘ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی“۔
مدھیہ پردیش کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریاست اپنی تاریخی شان اور ثقافتی ورثے کے لیے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”مدھیہ پردیش، جو ملک کے قلب میں واقع ہے، آج ہر میدان میں ترقی کی نئی رفتار حاصل کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے باصلاحیت اور محنتی لوگ ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل میں قیمتی کردار ادا کریں گے“۔
کیرالا کے یوم قیام، جسے کیرالا پِرَوی دیوس کہا جاتا ہے، پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ریاست اپنی خوبصورتی، ورثے اور عوام کی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ”کیرالا پِروی دیوس کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد۔ کیرالا کے حسین مناظر اور صدیوں پرانے ورثے بھارت کی ثقافتی عظمت کے مظہر ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ کیرالا کے عوام ہمیشہ صحت مند اور کامیاب رہیں“۔
کرناٹک کے کَنّڑ راجیہ اُتسَو کے موقع پر وزیراعظم مودی نے ریاست کے عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک محنت، علم اور ثقافتی شانداری کا مثال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”آج جب ہم کَنّڑ راجیہ اُتسَو منا رہے ہیں، ہم اُن اقدار کا جشن بھی منا رہے ہیں جو کرناٹک کی پہچان ہیں۔ یہ ریاست علم و ترقی کی روح کی علامت ہے۔ میری دعا ہے کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند رہیں“۔ وزیر اعظم مودی کے یہ پیغامات نہ صرف ریاستوں کی ترقی و ثقافتی وراثت کو خراجِ تحسین ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے جذبے کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…
وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو…
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882…
ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…