قومی

Kartar Singh Sarabha will always inspire: وزیر داخلہ امت شاہ نے شہید سرابھا کی لازوال قربانی اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کیلئے خراج عقیدت پیش کیا

پورے ملک میں عظیم مجاہد آزادی شہید کرتار سنگھ سرابھا کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرابھا کی مادر وطن کے لیے لازوال قربانی اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امت شاہ نے لکھا: ’’ملک کی آزادی کو زندگی کا مقصد بنانے والے مجاہدِ آزادی کرتار سنگھ سرابھا جی کو کروڑوں سلام۔ گدر پارٹی کے ذریعے انہوں نے بیرونِ ملک بسنے والے ہندوستانیوں کو ماں بھارتی کی آزادی کی تحریک سے جوڑا۔ ان کی قربانی سے پیدا ہونے والے ولولے نے تحریکِ آزادی کو مزید جِلا بخشی۔ ان کی زندگی مادرِ وطن کے لیے ہر ایک محبِ وطن کے دل میں ہمیشہ جذبۂ خدمت بیدار کرتی رہے گی۔‘‘

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا پیغام

شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں لکھا: ’’ماں بھارتی کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے ہنستے ہنستے جان قربان کرنے والے عظیم انقلابی، امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کو یوم شہادت پر میرا خراج۔ آپ کے حوصلے، ایثار اور قربانی کی داستان نسلوں تک ہندوستانیوں کو حوصلہ عطا کرتی رہے گی۔‘‘

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیوکا خراج

وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے نے ایکس پر لکھا: ’’عظیم انقلابی اور امر شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کے یوم شہادت پر انہیں کروڑوں سلام۔‘‘

یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا بیان

انہوں نے لکھا: ’’ماں بھارتی کی آزادی کے لیے کمسنی میں ہی اپنی جان نچھاور کرنے والے امر انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔ ان کی زندگی بہادری اور حب الوطنی کی علامت ہے جو ہر ہندوستانی کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔‘‘

اتراکھنڈ بی جے پی کا بیان

اتراکھنڈ بی جے پی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا: ’’شجاعت، حوصلے، ایثار اور قربانی کی مجسم تصویر عظیم انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھا کو یوم شہادت پر کروڑوں سلام۔ وطن کی آزادی کے لیے ان کا بے خوف اور پُختہ عزم آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

6 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

7 hours ago