قومی

Book Launch Ceremony: پروفیسر اخترالواسع کی شخصیت علم اور سماجی شعور کا حسین امتزاج، اردو گھر میں ’’پروفیسر اخترالواسع کی علمی وادبی خدمات‘‘ اور’’حرفِ حق‘‘ کی تقریبِ اجرا میں اہلِ دانش کا اظہارِخیال

نئی دہلی: عبارت پبلی کیشن بہ اشتراک انجمن ترقی اردوہند ، نئی دہلی اردوگھرکے آڈیٹوریم میں معروف اسلامی اسکالر، ماہرتعلیم اوردانشورپروفیسراخترالواسع کی علمی وادبی خدمات پرڈاکٹرعامرفہیم کی تصنیف ’’پروفیسر اخترالواسع کی علمی  ادبی خدمات‘‘ اورکالموں کے مجموعے ’’حرفِ حق‘‘ (مرتب: ابوہریرہ) کا اجرا عمل میں آیا۔ تقریب کی صدارت انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹراطہرفاروقی نے کی، جبکہ آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق صدرسراج الدین قریشی، پروفیسرخالد محمود اورعارض بن حیرت نے مہمان اعزازی کے طورپرشرکت کی۔ اس موقع پراحمد جاوید، معصوم مرادآبادی، حقانی القاسمی، ڈاکٹرعامرفہیم اورابو ہریرہ (وسیم رفیع) نے اظہارِخیال کیا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیئے۔

پروفیسراخترالواسع نے حق گوئی وبیباکی سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا: مقررین

اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹراطہرفاروقی نے کہا کہ پروفیسراختر الواسع نے حق گوئی وبیباکی سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا۔ انہوں ںے زبانی جمع خرچی پرزمینی کام کوہمیشہ ترجیح دی۔ یہی وجہ ہے کہ ایک زمانہ ان کی اس روش کا مداح اورقائل ہے۔ مہمان خصوصی فیروزاحمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیسراخترالواسع کی شخصیت علم اورسماجی شعورکا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ علمی شخصیات پرسنجیدہ کام معاشرے کی فکری تعمیرمیں اہم کردارادا کرتا ہے۔ پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع نے اردو، تعلیم اور اسلامی فکر کے میدان میں جو خدمات انجام دی ہیں، وہ ہماری علمی روایت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ عارج بن حیرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر اختر الواسع نے ہمیشہ کمزوروں اور اپنے سے چھوٹوں کو آگے بڑھایا۔ ان کا پیغام محبت خاص و عام کےلیے یکساں ہے۔

’’حرفِ حق‘‘ محض کالموں کا مجموعہ نہیں: سراج الدین قریشی

’’حرفِ حق‘‘ کے حوالے سے سراج الدین قریشی نے کہا کہ یہ محض کالموں کا مجموعہ نہیں بلکہ عصری مسائل پرایک باشعوراوردردمند ذہن کی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قلم کاروں کواس نوع کی فکری اور سنجیدہ تحریروں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ احمد جاوید نے کہا کہ پروفیسر اخترالواسع کی فکرمیں روایت اور جدیدیت کے درمیان ایک متوازن رشتہ دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق، موجودہ عہد میں مکالمے اور اعتدال کی جو ضرورت ہے، اخترالواسع صاحب کی تحریریں اس کی عمدہ مثال پیش کرتی ہیں۔

اردو دنیا کوعلمی وفکری پہلووں کو دستاویزی کتابوں کی ضرورت: معصوم مرادآبادی

معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردودنیا کوایسی کتابوں کی سخت ضرورت ہے، جوشخصیات کے علمی اورفکری پہلوؤں کودستاویزی اندازمیں محفوظ کریں۔ انہوں نے ’’حرفِ حق‘‘ کومعاصرسماجی وفکری مباحث کا اہم مجموعہ قراردیا۔ حقانی القاسمی نے کہا کہ پروفیسراخترالواسع کی شخصیت علم، رواداری اورتہذیبی شعورکی نمائندہ شخصیت ہے۔ ڈاکٹرعامرفہیم نے کہا کہ پروفیسراخترالواسع کی علمی خدمات پرکام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ابوہریرہ (وسیم رفیع) نے کہا کہ یہ مجموعہ دراصل اپنے عہد کے فکری اورسماجی سوالات سے مکالمے کی ایک کوشش ہے۔ تقریب میں علمی، ادبی اورسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات، طلبہ، اساتذہ اورادب دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرشرکاء نے دونوں کتابوں کواردودنیا کے لیے ایک اہم اضافہ قراردیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ اس نوع کی علمی و ادبی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

16 minutes ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

53 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago