قومی

Bharat Express Urdu Conclave: صحافت کے صحرا میں ’کدمب‘ درخت ہے بھارت ایکسپریس، آچاریہ پرمود کرشنم کا اردو کانکلیو پر ردعمل، کہا-سی ایم ڈی اُپیندر رائے  نے صحافت کو دی نئی سمت

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، لودھی روڈ میں 26 نومبر کو ’بزمِ صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا شاندار اور تاریخی انعقاد کیا گیا۔ اس کانکلیو کا افتتاح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔ ریکھا گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے وزیر کپل مشرا بطور مہمان اعزازی شامل ہوئے۔ اس سیشن کی صدارت بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے کی۔ سیاسی، ثقافتی و ادبی اعتبار سے یہ پروگرام نہایت اہم ثابت ہوا، جس میں ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں اردو زبان کے چاہنے والے، ادیب، اسکالرز، صحافی اور طلبہ شریک ہوئے ۔

آچاریہ پرمود کرشنم کی خراج تحسین

انہوں نے لکھا، تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ ممتاز روحانی رہنما آچاریہ پرمود کرشنم نے اس پروگرام کی بھرپور حمایت کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس پر بھارت ایکسپریس کے بارے میں شاعرانہ انداز میں اظہار خیال کیا۔

“صحافت کے صحرا میں ‘کدمب’ کا درخت ہے بھارت ایکسپریس”

ان کا یہ جملہ بھارت ایکسپریس کی صحافتی خدمات کو ایک سایہ دار درخت سے تشبیہ دیتا ہے، جو علم، روشنی اور اعتماد کا سرچشمہ ہے۔ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صحافتی حلقوں میں اسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

نئے بھارت کی بات— اردو کے ساتھ

کانکلیو کا موضوع “نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ” رکھا گیا، جس کے تحت اُردو زبان کے ذریعے سماجی، سیاسی، ثقافتی اور صحافتی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اپنے خطاب میں سی ایم  ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت اردو زبان، تعلیم اور میڈیا کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ہماری تہذیبی شناخت ہے اور اس طرح کے پروگرام اسے زندہ اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر کپل مشرا نے اپنے خطاب میں سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی میں اردو کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ زبانیں انسانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔

اردو کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

بھارت ایکسپریس کےسی ایم ڈی اُپیندررراے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’بزمِ صحافت‘ ایک ایسی کاوش ہے جو اُردو صحافیوں کو باوقار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف صحافت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ قریب کے دوران مختلف ثقافتی پروگرام، فوٹو و ویڈیو پریزنٹیشنز اور ممتاز شخصیات کے خطابات کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ آچاریہ پرمود کرشنم جیسے مؤثر رہنماؤں کی حمایت نے اس کانکلیو کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے، اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ کوششیں اُردو میڈیا کے لئے نئی سمت اور نئی طاقت کا باعث بنیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

2 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

2 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

3 hours ago