قومی

The idea behind Pahalgam Terror Attack : بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سوچ کے ساتھ پہلگام میں کیا گیا حملہ،دہشت گردوں کی کوششوں کو نہیں ہونے دیں گے کامیاب:راہل

قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔ جموں و کشمیر پہنچے راہل نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ میں یہاں یہ جاننے آیا ہوں کہ کیا ہو رہا ہے اور مدد کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں۔ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے اس ہولناک کارروائی کی مذمت کی ہے اور انہیں پورے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ میں ایک زخمی سے ملا ہوں۔

پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے – راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہاکہ میری  تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے کنبہ کے افراد کو کھویا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب کو معلوم ہو کہ پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے۔ کل ہم نے حکومت کے ساتھ میٹنگ کی اور متحدہ اپوزیشن نے اس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ہم حکومت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جو کچھ ہوا ہے اس کے پیچھے نظریہ سماج کو تقسیم کرنا ہے، بھائی کو بھائی کے خلاف کھڑا کرنا ہے، اور یہ بہت اہم ہے کہ ہر ہندوستانی  کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔تاکہ ہم  دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔

 

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ جو کچھ بھی ہوا ہے، اس کے پیچھے معاشرے کو تقسیم کرنے کا مقصد ہے۔ میں نے زخمیوں میں سے ایک کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا ہے۔ ہم نے کل حکومت سے ملاقات کی تھی۔ ہم نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر قدم کی حمایت کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago