قومی

Ballia News: بلیا پولس کی غنڈہ گردی ، آر ٹی آئی کارکن سنگھاسن سنگھ چوہان کی بے رحمی سےپٹائی

Ballia News:اتر پردیش کے بلیا ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں بدعنوانی اور غریبوں کے حق میں آواز اٹھانے والے آر ٹی آئی کارکن سنگھاسن سنگھ چوہان اپنی شکایت لے کر بھیم پور کھانے پہنچے تھے۔ شکایت درج کرنے سے انکار کرنے  سے منا کرنے کے بعد پولیس نے پہلے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر ان کی پٹائی شروع کردی۔ سنگھاسن سنگھ کو مارنے کے بعد بھی تھانے  ان کو بٹھاکر رکھا گیا۔

پولیس نے آر ٹی آئی کارکن کو زدوکوب کیا

تھانے میں آر ٹی آئی کارکن کی پٹائی سے گھر والے بھی خوف زدہ ہیں۔ سنگھاسن سنگھ کو پولیس نے زبردستی تھانے میں بند کر رکھا ہے، سنگھاسن سنگھ کی بیوی، بیٹے اور بھائی نے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سنگھاسن سنگھ آر ٹی آئی کارکن ہیں۔

درجنوں گھپلے بے نقاب  کر چکے ہیں

سنگھاسن سنگھ بدعنوانی، جرائم اور غریبوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ سنگھاسن سنگھ چوہان ایک انتہائی ایماندار اور دلیر سماجی کارکن ہیں۔ ایک آر ٹی آئی کارکن کے طور پرانہوں نے ضلع میں سرکاری کاموں میں درجنوں گھپلوں کو بے نقاب کیا ہے۔

سنگھاسن سنگھ شکایت درج کرانے  پولیس اسٹیشن پہنچے تھا

آزاد ادھیکار سینا کے ضلع نائب صدر اور آر ٹی آئی کارکن سنگھاسن چوہان ایک معاملے میں شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ جہاں اسٹیشن انچارج نے ان کی شکایت لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سنگھاسن سنگھ اپنی بیوی کے ساتھ وہیں ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ اس سے مشتعل ہو کر تھانہ صدر نے ان کی پٹائی کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago