قومی

The Himachal fiasco calls for an assessment of assets : نوجوت سنگھ سدھو نے ہماچل معاملے پر دیا بڑا بیان، ان کے مطالبات پر مشکل میں پڑسکتے ہیں اعلیٰ کمان

ہماچل میں کانگریس کے کیمپ میں کافی سیاسی ہلچل چل رہی ہے۔ سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کے روز پارٹی کے ان چھ ایم ایل اے پر سخت حملہ کیا جنہوں نے منگل کو راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹ دیاتھا۔ کراس ووٹنگ کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو راجیہ سبھا انتخابات کے عمل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو اسے آسانی سے جیتنا چاہیے تھا۔راجیہ سبھا کی شکست نے اس پہاڑی ریاست میں سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔ اب بی جے پی مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی کمزور حکومت 68 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔

کانگریس کا دفاع کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا، “ہماچل کی ناکامی ‘عظیم پرانی پارٹی’ کے اثاثوں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے… بہت سے ‘بدمعاش’ ہیں… جو سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کے کہنے پر اندر کام کر رہے ہیں۔ وہ اندر ہی اندر ناچ رہے ہیں…” انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے ایسے لیڈروں سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے جو “اجتماعی فلاح کے بجائے ذاتی فائدے” کو ترجیح دیتے ہیں۔

سابق کرکٹر  نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کے دھُن پر ناچنے والے ،لبھاونے عہدوں کیلئے آستین کے سانپوں نے کئی بار ہمارے لئے قیادمت کا دن لکھا ہے،یہ نقصان صرف ڈاکٹر ابھیشک منو سنگھوی کا نہیں بلکہ کافی بڑا ہے۔ ان لوگوں کو پارٹی سے باہر کرنا ضروری ہے جو اجتماعی فلاح کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں ، کیوں کہ ان کی حرکتوں سے پارٹی کے وجود پر گہرا زخم لگتا ہے۔ زخم بھرسکتے ہیں لیکن ذہنی بیماری باقی رہے گی۔ان کا فائدہ کانگریسی کارکنوں کا سب سے بڑا درد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago