بھارت ایکسپریس۔
ہماچل پردیش کی سیاسی صورتحال کے پیش نظرپرینکا گاندھی نے بی جے پی پرجم کرتنقید کرتے ہوئے جمہوریت کو کچلنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش میں عوام نے کانگریس کو واضح اکثریت دی ہے، اس کے باوجود خرید وفروخت کے ذریعہ کانگریس حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے رویے کو غیراخلاقی اورغیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے اور ریاست کو تباہی میں دھکیلنا چاہتی ہے۔
پرینکا گاندھی نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہماچل پردیش کی عوام نے اپنے اسی حقوق کا استعمال کیا اورواضح اکثریت سے کانگریس کی حکومت بنائی۔ تاہم بی جے پی پیسے کی طاقت، ایجنسیوں کی طاقت اورمرکزکی طاقت کا غلط استعمال کرکے ہماچل کے لوگوں کے اس حق کوکچلنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لئے بی جے پی جس طرح سے سرکاری سیکورٹی اورمشینری کا استعمال کررہی ہے، اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اگر25 اراکین اسمبلی والی پارٹی 43 اراکین اسمبلی کی اکثریت کو چیلنج کر رہی ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ وہ نمائندوں کی ہارس ٹریڈنگ پرمنحصر ہے۔ ان کا یہ رویہ غیراخلاقی اورغیرآئینی ہے۔ ہماچل اورملک کے لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ بی جے پی جو قدرتی آفت کے وقت ریاست کے عوام کے ساتھ نہیں کھڑی تھی، اب ریاست کو سیاسی تباہی میں دھکیلنا چاہتی ہے۔
وہیں دوسری جانب، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور ہماچل پردیش میں اقتدارسے لے کرتنظیم تک میں تال میل بٹھانے کے لئے فارمولے پرغوروخوض شروع کردیا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے پاراٹی اراکین اسملی میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ راجیہ سبھا الیکشن کی ووٹنگ قریب آتے ہی خفا چل رہے اراکین اسمبلی نے اپنی طاقت کا احساس کرا دیا ۔ حالانکہ ووٹنگ سے پہلے منگل کے روز کچھ اراکین اسمبلی نے پرینکا گاندھی سے فون پر بات کی تھی اور پورے حادثے کی جانکاری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش کے پارٹی اراکین اسمبلی کی بات سنی اور پھر کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کو سیاسی حالات کی جانکاری دی۔ ایک دن پہلے ہی کانگریس لیڈر وکرم آدتیہ سنگھ نے بھی پرینکا گاندھی سے فون پر بات کی تھی اور اپنی ناراضگی کی وجہ گنائی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
یو ایس ایڈ سے تعاون یافتہ ’پنکی پرومِس اَیپ ‘امراضِ نسواں کی نجی، سستی اور…
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400…
کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…
وہیں گوتم اڈانی کا کمبھ میلے کا طے شدہ ذاتی دورہ کمیونٹی کی خدمت کے…