نئی دہلی :بھارت کی مرکزی حکومت نے ایل پی جی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کمرشل ایل پی جی کے دائرہ کار کو بڑھانے اور اسے مزید شعبوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ملک بھر میں جاری کالا بازاری روکنے کے لیے سخت اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی، پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی پوری طرح معمول کے مطابق ہے۔ بین الاقوامی حالات کے باوجود ملک میں کہیں بھی ایندھن کی کمی نہیں ہے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں اضافی گیس سلنڈر یا ایندھن ذخیرہ نہ کریں۔
طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے گیس سلنڈر بکنگ کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ اب شہری یوزر 25 دن بعد ،جب کہ دیہی یوزر کو 45 دن بعد سلنڈر بک کرا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد سپلائی نظام پر دباؤ کم کرنا ہے۔
حکومت نے اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر ضروری اداروں کو ایندھن کی فراہمی میں ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے لیے خصوصی نگرانی اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ ان اداروں کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکومت کے مطابق اب تک 1.16 لاکھ سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں، جن کے دوران تقریباً 53 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت (بھارت) کے مطابق اب زراعت، یورینیم، ہیوی واٹر، فارما اور پینٹ صنعتوں کو بھی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شعبوں کی تقریباً 70 فیصد ضروریات پوری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت نے صنعتی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 5 کلوگرام کے چھوٹے گیس سلنڈرز (FTL) کی سپلائی دوگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ چھوٹے سلنڈر خاص طور پر مہاجر مزدوروں میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں کام چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے کی ضرورت نہ پڑے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…