قومی

Special Katra-New Delhi train for survivors: پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی واپسی کے لیے حکومت نے چلائی خصوصی ٹرین، جانیے کیا ہیں ٹرین کے اوقات

پہلگام میں ہوئے افسوسناک دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے حکومت نے خصوصی ٹرین شروع کی ہے۔ اس حملے سے بچ جانے والے سیاحوں کی بحفاظت واپسی کو حکومت ترجیح دے رہی ہے۔ لہٰذا پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد، نقل و حمل کے مسائل کو حل کرنے اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کی روشنی میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی ٹرین سروس شروع کی گئی ہے۔ اس خصوصی ٹرین کے ٹکٹ کٹرا، ادھم پور اور جموں ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں۔ یہ کل ٹرین صبح 9.30 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں کے مختلف مقامات پر موجود کئی سیاح اپنے اپنے شہر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ ہمانشو اپادھیائے، چیف پبلک ریلیشن آفیسر، ناردرن ریلوے (این آر) نے کہا ’’ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم نے تمام طبقوں کے مسافروں کی ان کے آبائی شہروں کو واپسی کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ٹرین کا انتظام کیا ہے۔‘‘

ٹرین کی روانگی کے اوقات یہ ہیں:

کٹرا – رات 9.20 بجے

ادھم پور – رات 9.48 بجے

جموں – رات 11 بجے

کشمیر اور جموں کے علاقوں میں پھنسے ہوئے مسافر اس ٹرین سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دریں اثنا رامبن کے قریب قومی شاہراہ کو بھی یک طرفہ ٹریفک کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

عمر عبداللہ نے حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی۔انھوں نے کلگام میں نامہ نگاروں کو بتایا ’’میں نے سنا ہے کہ اس شخص نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس نے ان کی بندوقوں میں سے ایک چھیننے کی کوشش کی۔ پھر اسے نشانہ بنایا گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ہے اور ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘‘

وہیں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی آج رات سری نگر کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے دفتر کے مطابق جموں و کشمیر میں مہاراشٹر کے پھنسے ہوئے سیاحوں کو تمام ضروری امداد دی جائے گی اور نائب وزیر اعلیٰ خود صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

34 minutes ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

10 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

10 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

11 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

11 hours ago