آج کے دور میں چوطرفہ الیکٹرانک انقلاب سے دنیا بم بم کر رہی ہے۔ اس کے مدنظر دنیا کے سارے ممالک ایک چھوٹی سی چِپ کے پروڈکشن کے پیچھے پاگل ہیں۔ جو ملک اسے بنا نہیں سکتے ، وہ پیدا کرنے والے ممالک کےآگے پیچھے گھومتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس چھوٹے سے ڈیوائس کا نام ہے مائیکروچِپ۔ عام طور پر اس کے پروڈکشن کا ایک بڑا حصہ دو چار ممالک کے پاس ہی ہے اور دنیا سے اٹھنے والی مانگ کو یہ فی الحال پوری نہیں کرپارہا ہے۔ مضمون تھوڑا طویل ہے، لیکن آپ اطمینان کے ساتھ پڑھتے جائیے۔ پہلو در پہلو آپ مائیکروچپس کے بارے میں جانیں گے اور ایک ملک کی معاشی اور سماجی طاقت کیلئے یہ کتنا اہم ہے، یہ بھی جانیں گے۔
کیا ہے مائیکروچِپ؟
مائیکروچِپ دیکھنے میں کافی چھوٹی ہے،لیکن یہ بہت بڑے ڈیوائس کی ایک طرح سے جان ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی سِلیکون وائرچِپ ہوتی ہے جس میں الیکٹرانک کمپوننٹس جیسا کہ ٹرانجسٹر،ریسسٹر،کیپسیٹر،انٹر کنکٹنگ وائر اور ڈایوڈس وغیرہ کو ایک منظم طریقے سے لگایا جاتا ہے۔ اس چِپ کوکمپیوٹر،الیکٹرانکس پروکٹس،موبائل ڈیوائس،مختلف الیکٹرانکس آلات،پاورمٹیریل منجمنٹ،مواصلاتی نظام،آئی او ٹی(انٹرنیٹ آف تھنگز)، طبی آلات اور دیگر مختلف ایپلی کیشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔مائیکرو چپس سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں اور ان میں لاکھوں یا اربوں الیکٹرانک اجزاء ہوتے ہیں جو کارکردگی اور پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ یہ چپس صرف سلیکون سٹرین نہیں ہوتے بلکہ یہ مختلف دھاتوں اور اجزاء کے امتزاج سے بنے ہوتے ہیں جو ان کے کام کرنے کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔
کوڈ کے بعد دنیا بھر میں بھاری مانگ
کوڈ-19 وبا نے پور دنیا میں تجارت وصنعت اور لوگوں کی زندگی کومتاثر کیا، اس وبا کے سبب کئی چیزیں بدل گئیں اور متعدد شعبوں میں تیزی سے تبدیلی ہوئی۔ لوگوں کے کام کرنے کا طریقہ کافی حد تک ڈیجیٹل ہوگیا۔ ایسے میں مائیکرو چپس کی مانگ پہلے کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی۔
ٹیلی کام اور آئی او ٹی: کوڈ نے دکھایا کہ آئی او ٹی (انٹرنٹ آف تھنگس( اور دوسرے ٹیلی کام کے آلات کی اہمیت کس قدر بڑھ گئی ہے۔ لوگ گھروں میں رہ کر کام کرنے لگے اور مختلف آلات کا استعمال کرنے لگے جن میں مائیکروچپس شامل ہیں۔
میڈیکل الیکٹرانکس : کورونا میں میڈیکل آلات کی انتہائی اہم ضرورت تھی، جیسے ڈیجیٹل تھرمامیٹر، پلس آکسیمیٹر وغیرہ جو مائیکرو چپس پر مبنی ہوتے ہیں۔
برقی آلات: برقی آلات کا مطالبہ بھی تیز ہوگیا ہے، کیوں کہ گھرں میں اور تجارتی مقامات میں الیکٹرانک آلات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
آٹوموٹیو الیکٹرانکس: آٹوموٹیو الیکٹرانکس میں بھی مائیکروچپس کا استعمال ہوتا ہے ، جیسے کاروں میں کمپیوٹر سسٹم ،سینسر اور متعدد الیکٹرانکس آلات۔
کل ملا کر ان تمام وجوہات کی بنا پر مائیکروچپس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، کیوں کہ ان آلات کے پروڈکشن اور ترقی کے کئی اہم حصوں میں یہ ایک اہم جز ہوتاہے۔
مائیکروچپس کے پروڈکشن میں کس کی بادشاہت؟
مائیکروچپس کے پروڈکشن میں کئی ملک اہم رول نبھا رہے ہیں اور ان میں سے کچھ خاص ممالک آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ان میں امریکہ اور اس کے تعاون سے تائیوان کافی آگے ہیں۔ امریکہ اس کے پروڈکشن میں سب سے آگے ہے اور سلیکون ویلی علاقے نے اس صنعت کو وسعت دینے میں کافی اہم کردار نبھایا ہے۔ آج کی تاریخ میں امریکی کمپنیوں کے زیادہ تر مائیکروچپ کا پروڈکشن تائیوان میں ہورہا ہے۔ امریکہ کے علاوہ چین نے بھی اس سمت میں کافی ترقی کرلی ہے۔ چین مائیکروچپس کی تعمیر میں اہم کھلاڑی بن چکا ہے۔ اس نے اس سیکٹر میں خاص دھیان دینے کے ساتھ ساتھ نئے نئے تکنیک کی کھوج کی ہے۔اس کے بعد اسرائیل بھی مائیکروچپس کے پروڈکشن میں اہم مقام رکھتا ہے۔ الگ الگ ایپلیکشنز کیلئے اس کے پاس صلاحیت ہے۔ ساتھ ہی جاپان بھی اعلیٰ معیار والے مائیکروچپس بنارہا ہے۔
بھارت میں مائیکروچپس کا پروڈکشن
دھیرے دھیرے بھارت نے بھی مائیکروچپس کے پروڈکشن کو بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارت میں الیکٹرانکس صنعت میں اس کے پروڈکشن،ڈیزائننگ اور ترقی کے شعبے میں کئی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ ہندوستانی کمپنیوں کا فوکس کمپیوٹر اور نیٹ ورکنگ ڈیوائس کو بنانے میں ہے۔ اس کے علاوہ موبائل اور وائرلیس کمیونیکیشن ، میڈیکل الیکٹرانکس ،آٹوموٹیو الیکٹرانکس (گاڑیوں میں کمپیوٹر سسٹم، سینسرز وغیرہ) اور او ٹی ٹی کے سیکٹرمیں کئی کمپنیاں مائیکروچپس کی تعمیر کررہی ہیں۔
مائیکروچپس بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیاں
جیسا کہ ہم نے اوپر آپ کو بتایا کہ مائیکرو چپس کی ضرورت روزمرہ کے الیکٹرانک اور میڈیکل آلات میں تو ہے ہی ، اس کے علاوہ بڑے مشن میں بھی اس کا استعمال کافی ناگزیر ہوچکا ہے۔ اس کے پروڈکشن سے امریکہ، چین ،جاپان اور تائیوان واقع کمپنیاں کافی منافع کمارہی ہیں ۔ ان کمپنیوں کا نام ذیل میں ہے۔
اِنٹیل کارپوریشن: یہ ایک امریکی کمپنی ہے اور خاص طور پر یہ مائیکروپروسیسر تیار کرتا ہے اور کمپیوٹر کے شعبے میں کی جانے والی جدت طرازی میں کافی آگے ہے۔
سمسنگ الیکٹرانکس: سمسنگ الیکٹرانکس ،جنوبی کوریا کی کمپنی ہے ، جس نے مختلف الیکٹرانکس آلات کیلئے متعدد قسم کے مائیکروچپس تیار کئے ہیں۔
تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی(ٹی ایس ایم سی): تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی تجارتی مائیکروچپ تیار کرنے والی کمپنی ہے جو دیگر کمپنیوں کیلئے مائیکروچپس تیار کرتی ہے۔
قول کام: یہ امریکی کمپنی موبائل کمیونیکیشن اور وائرلس تکنیک میں بہتری کیلئے جانی جاتی ہے اور موبائل ڈیواسز کیلئے مائیکروچپس تیار کرتی ہے۔
این ویڈیا کارپوریشن: این ویڈیا ایک چیف گرافکس پروسیسنگ آلات والی کمپنی ہے جو مائیکروچپس کی ترقی میں بہترین ہے۔
اے ایم ڈی: ایڈوانس مائیکرو ڈیوائسز، امریکی کمپنی ہے جو مائیکروپروسیسرز اور گرافکس کارڈس تیار کرتی ہے۔
ہُواویئے ٹیکنالوجیز: چین کی ہُواویئے ٹیکنالوجیز بھی مائیکروچپس تیار کرنے میں آگے ہے اور متعدد آلات میں استعمال کئے جاتے ہیں۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…