قومی

PM Modi urges people to take part in Kashi Tamil Sangamam: کاشی تمل سنگمم کا چوتھا ایڈیشن شروع، وزیراعظم مودی نے کہا- یہ پروگرام قومی یکجہتی کو مستحکم کرتا ہے

نئی دہلی: کاشی تمل سنگمم کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز منگل سے ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس مقدس اور ثقافتی پروگرام کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ملک کی وحدت اور ثقافتی یکجہتی کی علامت ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “کاشی تمل سنگمم آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کو  مزید طاقت دیتا ہے۔ سنگمم میں شرکت کے لیے آنے والے تمام لوگوں کو شہر کاشی میں خوشگوار اور یادگار قیام کی مبارکباد۔”

کاشی تمل سنگمم کا یہ ایڈیشن 2 دسمبر سے 15 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام تمل ناڈو اور بنارس (اتر پردیش) کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان قدیم تہذیبی رشتوں، لسانی روابط اور
روحانی تعلقات کو از سرِ نو مستحکم کرنا ہے۔

پروگرام کے آغاز سے قبل اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ:“آج بابا وشوناتھ کی دھرتی وارانسی میں شروع ہونے والا ‘کاشی تمل سنگمم’ ‘ایک بھارت–شریشٹھ بھارت’ کی زندہ مثال ہے۔ یہ عظیم پروگرام ‘Let Us Learn Tamil’ کے موضوع کے ساتھ شمال اور جنوب کی ثقافتوں کو ایک دھاگے میں پروئے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم نریندر مودی کی رہنمائی میں ’’نیو انڈیا‘‘ ویدک اور ثقافتی شعور کے اعلیٰ مقام تک پہنچ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلا ایڈیشن 2022 میں ایک ماہ تک جاری رہا تھا، جس میں دونوں ریاستوں کے ممتاز دانشوروں، پروفیسرز، طلبہ، فنکاروں اور عقیدت مندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سال کا پروگرام وارانسی میں شروع ہوا ہے جب کہ اختتامی تقریب رامیشورم میں منعقد ہوگی تاکہ بھارت کے شمالی اور جنوبی حصوں کے مقدس مقامات کے علامتی ملاپ کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس بار کا مرکزی موضوع “تمل سیکھیں” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد تمِل زبان کی علمی اور ادبی میراث کو فروغ دینا اور خاص طور پر شمالی بھارت کے نوجوانوں کو اس ثقافتی ورثے سے جوڑنا ہے۔کاشی تمل سنگمم ایک بار پھر ملک کی روحانی، تہذیبی اور ثقافتی وحدت کا مضبوط پل ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanjay Dutt: بھارت میں اب پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا، سنجے دت کا بیان وائرل

سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…

6 minutes ago

Protest Against CEC Gyanesh Kumar: ادھو اور راج ٹھاکرے کی قیادت میں ممبئی میں احتجاجی مارچ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ

انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی…

10 minutes ago

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…

42 minutes ago

Pappu Yadav: پٹنہ اور دہلی کو پتہ ہی نہیں کہ چھپرا ڈوب گیا، پپو یادو بولے- 5 دن سے لوگ بھوکے ہیں

پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Heart Attack and Cardiac Arrest: ہارٹ اٹیک اور کارڈیک اریسٹ میں جانئے کیا ہے فرق؟

ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…

2 hours ago

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

3 hours ago