قومی

Prime Minister Office PMO Renamed as Seva Teerth : راج بھون کے بعد اب پی ایم او کا بھی نام تبدیل، ’’سیوا تیرتھ‘‘ کے نام سے جانا جائے گا وزیراعظم کا دفتر

ملک کے نظامِ حکمرانی میں عوامی خدمت کے جذبے کو اعلیٰ ترین مقام دیتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب پی ایم او کے نئے کمپلیکس کو ’’سیوا تیرتھ‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ نام شہری پہلے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جس کے رہنما اصول پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ کام کیا ہے۔ سینٹرل وسٹا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت تقریباً مکمل ہو چکا یہ جدید اور وسیع و عریض کمپلیکس صرف وزیراعظم کے دفتر تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اسی احاطے میں کابینہ سیکریٹریٹ، نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ اور بھارت ہاؤس بھی قائم ہوں گے، جہاں عالمی لیڈروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات اور سرکاری اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

’سیوا تیرتھ‘ عوامی خدمت کی علامت
حکومتی ذرائع کے مطابق ’سیوا تیرتھ‘ کو عوامی خدمت کی مقدس جگہ کے طور پر دیکھا جائے گا، جہاں ہر فیصلہ ملک اور 140 کروڑ شہریوں کی فلاح و بہبود کو بنیادی ترجیح دیتے ہوئے کیا جائے گا۔ ناموں کی تبدیلی کا یہ سلسلہ محض علامتی نہیں بلکہ ملکی انتظامی ڈھانچے میں ہندوستانی جمہوریت کے بدلتے ہوئے نظریات اور عوامی بااختیاری کی گہری ثقافتی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی سمت میں ملک بھر کے راج بھون کا نام بھی مرحلہ وار ’’لوک بھون‘‘ رکھا جا رہا ہے، تاکہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ اقتدار عوام کی ملکیت ہے اور حکومت کا اصل مقصد ’’جن سیوا‘‘ یعنی عوام کی خدمت ہے۔

کئی ریاستوں نے اپنا لیا نیا نام
رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں دہرادون اور نینی تال (اتراکھنڈ)، ترواننت پورم (کیرلہ)، اگرتلہ (تریپورہ) اور کولکاتہ (مغربی بنگال) کے راج بھونوں نے باضابطہ طور پر ’’لوک بھون‘‘ نام اختیار کر لیا ہے۔ عوامی سطح پر اسے مثبت ردعمل اور وسیع حمایت مل رہی ہے۔

جمہوری قدروں کے نئے دور کی شروعات
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صرف عمارتوں یا سڑکوں کے نام بدلنے تک محدود نہیں بلکہ ہندوستانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں خدمت، فرض شناسی اور عوامی طاقت کے فروغ کی عملی تعبیر ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومتی نظام میں شفافیت، عوامی شراکت اور قومی مفاد کی اولین حیثیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔ ’’سیوا تیرتھ‘‘ کی تشکیل کے ساتھ بھارت ایک ایسے نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں حکومت محض اقتدار کا مرکز نہیں بلکہ عوامی خدمت کی مقدس علامت ہوگی، جو جمہوریت کے حقیقی جذبے کو طاقت دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

ODI Series: ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا، زمبابوے کو دورے کی پہلی جیت کی تلاش

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار…

3 minutes ago

Jio Platforms IPO: شیئر بازار میں JIO کی شاندار انٹری کی تیاری، لسٹنگ کے ساتھ بھارت کی ٹاپ 3 کمپنیوں میں ہوگی شامل

ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او سرمایہ کاروں کے درمیان زبردست…

22 minutes ago

JDU Expels Anant Singh Neelam Devi For 6 Years: بہار میں جے ڈی یو کی بڑی کارروائی، اننت سنگھ اور نیلم دیوی 6 سال کے لیے پارٹی سے خارج

جن سوراج کے امیدوار کی حمایت کرنا پڑا مہنگا، قانون ساز کونسل انتخابات میں کراس…

1 hour ago