قومی

Fourth Convocation of Al-Karim University: کٹیہار کی الکریم یونیورسٹی میں 10 جنوری کو ہوگی چوتھی تقسیم اسناد کی تقریب، بہار کے گورنر عارف محمد خان کریں گے شرکت

کٹیہار: بہار کے کٹیہار میں واقع الکریم یونیورسٹی کی جانب سے بروز ہفتہ 10 جنوری 2026 کو یونیورسٹی کیمپس میں چوتھی تقسیمِ اسناد (Convocation) کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیز کے طلبہ و طالبات کو ان کی تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں ڈگریاں اور ڈپلومے کی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تقریب تعلیمی معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور جامع و ہمہ گیر تعلیم کے فروغ کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

عارف محمد خان ہوں گے تقریب کے مہمان خصوصی

اس باوقار موقع پر بہار کے گورنر عارف محمد خان بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔ اس موقع پر بہار حکومت کے کئی سینئر وزراء اور ممتاز شخصیات مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گی، جن میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ، سمراٹ چودھری، بہار حکومت میں وزیرِ صحت منگل پانڈے، بہار حکومت میں وزیرِ دیہی ترقی شراون کمار، حکومتِ ہند کے تحت قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارے کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر اور اردو میڈیا فورم کے صدر مولانا محمد ثناء الہدیٰ شامل ہیں۔

ماڈیولر آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا کیا جائے گا افتتاح

تقسیمِ اسناد کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے طبی تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر ماڈیولر آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح صبح 10:00 بجے حاجی احمد کریم رحمانی میڈیکل بلاک (تیسری منزل) میں ہوگا۔

صبح 11:00 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی تقریب

مرکزی تقسیمِ اسناد کی تقریب صبح 11:00 بجے یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی، جس کے بعد دوپہر 1:30 بجے سے طعام (لنچ) کا انتظام رہے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ تقریب اعلیٰ تعلیم، اختراع اور سماجی ذمہ داری کے تئیں الکریم یونیورسٹی کی مسلسل وابستگی کو نمایاں کرتی ہے۔

چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی سرپرستی میں تقریب

یہ چوتھی تقسیمِ اسناد کی تقریب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) سید معید احمد اور چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی سرپرستی اور رہنمائی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

16 minutes ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

2 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

2 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

3 hours ago