قومی

All-India Mushaira and Kavi Sammelan: بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کے اختتامی سیشن میں آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلن، معروف شعرا و شعرات اور کویوں سے سجے گی محفل

ہندوستان میں تقریباً 15 کروڑ لوگوں کی زبان اردو محض اظہار و ابلاغ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک جذباتی سہارا، ثقافتی ورثہ اور ملک کی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب سے وابستہ ایک زندہ رشتہ ہے۔ اسی ورثے اور اردو صحافت کے بدلتے منظرنامے پر بامعنی گفتگو کے لیے بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے ’بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ کے عنوان سے اردو صحافت پر نیشنل کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

17 ستمبر کو نئی دہلی میں بزمِ صحافت

’بزمِ صحافت‘ کا تیسرا ایڈیشن 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، میکس مولر مارگ، لودھی روڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایک روزہ کانکلیو میں ممتاز صحافی، دانشور، پالیسی ساز، ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات اور ثقافتی شعبے کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تقریب میں اردو زبان کے فروغ، اردو صحافت کی نئی سمتوں اور قومی مکالمے میں اردو کے مقام کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

کانکلیو کا موضوع ’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ ہے، جس کے تحت اردو صحافت کے حال و مستقبل، قومی مکالمے میں اس کے کردار اور بدلتے ابلاغی منظرنامے پر مختلف سیشنز میں گفتگو ہوگی۔

پانچواں سیشن آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلن

بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا پانچواں سیشن ’آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمیلن‘ پر مشتمل ہوگا۔ یہ خصوصی شعری نشست شام 5 بجے سے 7 بجے تک منعقد ہوگی، جس میں اردو اور ہندی کے معروف شعرا اور شعراء اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ اس سیشن میں ڈاکٹر سید فاروق، ہمالیہ ویلنس کمپنی، مہمانِ خصوصی ہوں گے، جبکہ سرووکون کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر حاجی قمرالدین مہمانِ اعزاز ہوں گے۔

معروف شعرا و شعراء کی شرکت

مشاعرے اور کوی سمیلن میں برکھا سنگھ، اقبال اشہر، شالنی سنگھ، پروفیسر رحمان مصور، انا دہلوی، انامیکا جین امبر، علینہ عترت، معین شاداب، اختر اعظمی، انس فیضی، ہمانشی بابرا، ڈاکٹر حبیب الرحمن، خوشبو پروین، صفیر صدیقی اور ڈاکٹر نوازش طالب سمیت متعدد معروف شعرا و شعراء شرکت کریں گے۔ یہ سیشن بزمِ صحافت کے فکری اور صحافتی مباحث کے ساتھ ہندوستان کی مشترکہ ادبی اور تہذیبی روایت کو بھی اجاگر کرے گا۔ اردو اور ہندی شاعری کے ذریعے زبان، ادب، ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا۔ مشاعرہ اور کوی سمیلن کے ذریعے نئی نسل کو برصغیر کی شعری روایت اور مشترکہ تہذیبی ورثے سے جوڑنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

بزمِ صحافت کا یہ نیشنل کانکلیو اردو صحافت، ادب اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں بدلتے ہندوستان میں اردو کے کردار اور اس کے مستقبل کے امکانات پر سنجیدہ گفتگو کے ساتھ ساتھ شعری ادب کی خوبصورت روایت بھی سامنے آئے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

7 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

7 hours ago