اترپردیش میں بی جے پی کے قدآور رہنمااور سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ مسلسل اپنی سرگرمیوں کو لیکر خبروں میں رہتے ہیں۔ سروجنی نگر کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مسلسل کوشاں رہنے والے ڈاکٹر راجیشور سنگھ لکھنو کا مسلسل دورہ کرتے ہیں اور اپنی عوام اور اپنے علاقے کے مسائل وضروریات کو لکھنو کے سامنے پیش کرکے اس کے ازالے کیلئے درخواست کرتے ہیں۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ڈاکٹرراجیشور سنگھ کے کافی دوستانہ تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے وہ یوگی آدتیہ ناتھ کے دربار میں بار بار اپنی عوام کا فریاد لیکر پہنچتے ہیں اور ان سے اپنی عوام کیلئے ڈیولپمنٹ کا تحفہ حاصل کرتے ہیں۔ ایک بار پھر راجیشور سنگھ نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایک تقریب کے دوران ہوئی جس پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اس ملاقات کے سلسلے میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ لکھا ہے جس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی جم کر مدح سرائی کی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے کام اور ان کی فکر کو لیکر بھی انہوں نے خوب تعریف کی۔ ڈاکٹرراجیشور سنگھ نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی سے ملنا ہمیشہ ایک خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ اتر پردیش کی ترقی کے لیے ان کا وژن، لگن اور اٹوٹ وابستگی واقعی قابل ذکر ہے۔ ناقابل یقین دور اندیشی کے ساتھ ایک قابل رہنما۔ ڈاکٹر راجیشور نے اپنے پوسٹ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو دوراندیش رہنما بتانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ آج یعنی 26نومبر کو یوم آئین کے موقع پر لکھنؤ کے سروجنی نگر سے بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا استقبال کیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ 75ویں یوم آئین کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف یوپی میں منعقدہ “نئے فوجداری قوانین کے تحت انصاف کے قابل بنانے کے لیے فرانزک اور سائبر سیکورٹی کا کردار” کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔انہوں نے مزید لکھا کہ قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس)، انڈین سول ڈیفنس کوڈ (بی این ایس ایس) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ (بی ایس اے) نے انصاف کا تصور متعارف کرایا ہے۔ یوگی جی کی قیادت میں ریاست کے تمام 75 اضلاع میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور 1523 پولیس اسٹیشنوں میں سائبر سیل قائم کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں اتر پردیش میں سائبر کرائم کے مقدمات میں سزا کی شرح 87.8 فیصد ہے۔ ملک میں یہ شرح 46.5 فیصد ہے!
بھارت ایکسپریس۔
رپورٹ کے مطابق سمپت نہرا نے ہانسی کے سسئی گاؤں کے رہنے والے سونو کو…
چین نے فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کو فروغ دینے کی ضرورت پر…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں آلودگی سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔…
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں…
جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ مولانا محمود مدنی سنبھل کے حالات سے بہت…
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سنبھل سانحہ لاقانونیت، نا…