قومی

Impact of toll plaza closure by protesting Punjab farmers: پنجاب کے کسانوں کے احتجاج کے دوران ٹول پلازوں کی بندش سے ہوا ہے 1638 کروڑ روپے کا نقصان، مرکز نے پنجاب حکومت کو بھیجا خط

مرکزی حکومت نے پنجاب کے کسانوں کے مسلسل احتجاج اور قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں کو بند کرنے کی وجہ سے 1,638.55 کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔ 4 اپریل کو روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے سکریٹری وی اوماشنکر نے پنجاب کے چیف سکریٹری کے اے پی سنہا کو لکھا کہ ٹول پلازوں کی بار بار ’’بندش‘‘ کی وجہ سے مرکزی خزانے کو 1638.85 کروڑ روپے کا مجموعی نقصان ہوا ہے۔

یہ نقصان اکتوبر 2020 سے نومبر 2024 کے دورانیے کا بتایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ’’اس سے ایک مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کو ٹول وصول کرنے والی ایجنسیوں کو نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی، جو ریاست سے وصولی کی جاسکتی ہے، کیوں کہ ٹول کی آمدنی ہندوستان کے کنسولیڈیٹیڈ فنڈ میں جمع ہوتی ہے۔‘‘ خط میں پنجاب کے چیف سکریٹری سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ٹول پلازہ زبردستی بند نہ کیا جائے اور نہ کوئی رکاوٹ پیدا کی جائے۔

خط میں بتائی گئی ہے نقصانات کی تفصیل

خط میں تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’’اکتوبر 2020 سے دسمبر 2021 کے درمیان 1,348.77 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے (کسانوں کے سال بھر جاری رہنے والے احتجاج کے دوران)، 2022-23 میں 41.83 کروڑ روپے، جنوری 2024 سے جولائی 2024 تک 179.10 کروڑ روپے اور اکتوبر سے نومبر 42024 تک مرکزی حکومت کے خزانے کو 69.15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ سال 17 اکتوبر سے 13 نومبر تک 24 ٹول پلازے غیر فعال رہے اور ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ہی ان ٹول پلازوں کو کھولا جا سکا۔‘‘

اس دوران پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیما نے کہا ہے کہ ٹول پلازے ریاستی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ مرکزی حکومت کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا ’’ریاستی حکومت کو نقصان کیوں برداشت کرنا چاہئے؟ مرکز کو NHAI کے نقصان کی تلافی کرنی چاہیے۔ مرکز کو کسانوں کو احتجاج کرنے دینے کے بجائے ان کے مطالبات کو ماننا چاہیے تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

2 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

12 hours ago