قومی

Protests against Waqf Amendment in Tripura: تریپورہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہوا پرتشدد، پتھراؤ میں کئی پولیس والے زخمی

تریپورہ کے اناکوٹی ضلع میں ہفتہ کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ کے دوران چھ سے سات پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ خبر کے مطابق سیکڑوں مسلمانوں نے وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کے لیے انا کوٹی ضلع کے تلاب بازار سے ایک ریلی نکالی تھی۔ تشدد اس وقت شروع ہوا جب انھوں نے کیلاشہر کے علاقے کی طرف بڑھنے کے لیے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں۔

دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’’ایک جلوس نکالا گیا اور ہماری حکمت عملی انھیں ایرانی علاقے کے اندر رکھنے کی تھی جہاں مسلم اکثریتی آبادی ہے۔ کیلاشہر ایک فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقہ ہے۔ کچھ لوگوں نے پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ کر کیلاشہر کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، جب ہمارے اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو وہ جارحانہ ہو گئے اور پتھراؤ کرنے لگے۔‘‘

پولیس افسر نے بتایا کہ ’’ہلکے لاٹھی چارج‘‘ کا سہارا لے کر مظاہرین کو منتشر کیا گیا، تاہم اس دوران چھ سے سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حالات قابو میں ہیں اور علاقے میں بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد میں تشدد کے سبب تین افراد ہلاک

دریں اثنا مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تشدد کے سلسلے میں 118 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ہفتہ کو تشدد سے متاثرہ مرشد آباد ضلع میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی کا حکم دیا ہے تاکہ حالات معمول پر آ سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago