قومی

Chhattisgarh Waqf Board: چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے چیئرمین نے نکاح پڑھانے والے مولوی کے لیے نذرانے کی حد مقرر کی، سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا-خلاف ورزی کرنے والوں کو کرنا ہوگا کارروائی کا سامنا

چھتیس گڑھ ریاستی وقف بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق نکاح (شادی) کے خطبات کی ادائیگی کے لیے قاضی کو زیادہ سے زیادہ فیس کی رقم 1100 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ علما اور دانشواران نے ریاستی وقف بورڈ کے اس حکم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر اس طرح کے حکم کی ضرورت کیا ہے؟

دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق انھوں نے کہا کہ اس طرح کا ’’حکم غریب مسلم خاندانوں پر ادائیگی کے لیے غیر ضروری دباؤ ڈالے گا‘‘۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی ہدایت کے مطابق نکاح پڑھانے والے امام یا مولوی نذرانے کے طور پر زیادہ سے زیادہ 1100 روپے ہی لے سکتے ہیں۔

غریبوں کی مدد کے لیے جاری کیا ہے حکم: سلیم راج

ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم راج نے اخبار سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’نکاح کا خطبہ پڑھنے اور دعا کرنے کے لیے 1100 روپے سے زیادہ لینے والوں کے خلاف شکایت کی بنیاد پر کارروائی بھی کی جائے گی۔‘‘ سلیم راج نے مزید کہا ’’اسلامی شریعت اس بات کی وکالت کرتی ہے کہ نکاح کی تقریب سادہ، آسان، سستی اور برکات سے بھرپور ہونی چاہیے۔ پھر غریب خاندانوں کو کیوں تکلیف ہو؟ جب تمام امام اور متولی (مساجد کے نگران) ریاستی وقف بورڈ کے دائرۂ کار میں آتے ہیں، تو یہ حکم معیاری عمل کے طور پر اپنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔‘‘

سلیم راج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے یہ حکم اس لیے جاری کیا ہے، کیوں کہ ان کے مشاہدے میں آیا کہ ایک امام نے ایک غریب خاندان میں ہونے والی شادی میں نکاح پڑھانے سے اس لیے انکار کر دیا، کیوں کہ اسے نذرانے کے طور پر 5100 روپے نہیں مل رہے تھے۔ تاہم اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے قاضی شہر رائے پور محمد علی فاروقی نے کہا کہ نکاح کے لیے کم یا زیادہ کسی بھی طرح رقم مقرر کرنا جائز نہیں ہے۔

علما نے پوچھا-اگر کوئی 500 ہی دے سکتا ہو تو کیا باقی رقم وقف بورڈ ادا کرے گا؟

انھوں نے کہا کہ ’’اگر کوئی صرف 500 روپیے دینے کی ہی استطاعت رکھتا ہو تو کیا وقف بورڈ امام کو باقی رقم ادا کرے گا؟ چیئرمین بلاوجہ مسئلہ پیدا کررہے ہیں۔ انھیں تو لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ وقف بورڈ امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں کیا کام کررہا ہے؟ اگر لوگ نکاح کے دوران خطبہ پڑھنے والے امام یا مولوی کو خوشی سے چند ہزار دینا چاہتے ہیں تو اس میں کیا پریشانی ہے؟‘‘

وہیں آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ، چھتیس گڑھ کے جنرل سکریٹری نعمان اکرم نے کہا کہ ’’کوئی بھی امام نکاح کے لیے رقم کا مطالبہ نہیں کرتا ہے۔ وقف بورڈ کی طرف سے اس طرح کا حکم نامناسب ہے۔ جو بھی رقم دی جانی ہے اسے شادی والے خاندانوں کی خواہش اور تقسیم پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی پوچھا کہ ’’حکم کی خلاف ورزی پر، وقف بورڈ نے کونسی سزا نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار بھارتی شوٹنگ ٹیم، منو بھاکر پر رہیں گی نظریں

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…

3 minutes ago

Asian Games: ایشین گیمز، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم، جانیں 20 ستمبر کا مکمل شیڈول

ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…

41 minutes ago

IGI Airport Gold Smuggling: آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 2.17 کلو سونا ضبط، دبئی سے آنے والے 2 مسافر حراست میں

کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…

1 hour ago

Samajwadi Party Poster War: ’کیو آر اسکین کریں، اپنی رائے بتائیں‘، یوپی میں سماج وادی پارٹی کا جین زی داؤ، دفتر کے باہر نیا پوسٹر

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی نے لکھنؤ میں اپنے دفتر کے…

1 hour ago

Telangana RPF Viral Video: تلنگانہ میں آر پی ایف اہلکار نے خاتون کو پیٹا، بال پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے نے شروع کی جانچ

سکندرآباد میں جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا، متعلقہ اہلکار کی شناخت تلنگانہ ریاستی…

2 hours ago

Seva Sankalp Bike Yatra update: وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے وڈ نگر سے کاشی میں بائیک سواروں کا کریں  گے استقبال اور اختتامی تقریب میں کریں گے شرکت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جالھوپور میں واقع قومی فرانزک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح بھی…

2 hours ago