قومی

BJP’s new acting president Nitin Nabin: نوجوان قیادت، مضبوط تنظیمی گرفت اور زمینی سیاست کی مثال، جانئے بی جے پی کے نئے قومی ورکنگ صدر نتن نبین کا سیاسی سفر

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی سطح پر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو پارٹی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔ اس تقرری کو مرکزی قیادت کی جانب سے ان کی تنظیمی صلاحیتوں، سیاسی تجربے اور بڑھتے ہوئے قد پر اعتماد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نتن نبین آج بی جے پی کے ان نوجوان چہروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے صفر سے آغاز کر کے قومی سطح تک اپنی شناخت بنائی ہے۔

کون ہیں نتن نبین؟

نیتن نبین اس وقت بہار حکومت میں سڑک تعمیرات (روڈ کنسٹرکشن) کے وزیر ہیں۔ ان کے والد نوین کشور پرساد سنہا بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مضبوط سیاسی شخصیت تھے۔ والد کے انتقال کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں عوام نے خاندان کے اس نوجوان رکن پر اعتماد کیا اور یہی وہ موڑ تھا جہاں سے نتن نبین کے سیاسی سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد ان کی سیاست نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

بانکی پور سے مضبوط سیاسی بنیاد

نتن نبین پٹنہ کی بانکی پور اسمبلی سیٹ سے مسلسل چار مرتبہ منتخب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں پہلی بار اسمبلی الیکشن جیتا اور اس کے بعد 2010، 2015 اور 2020 میں بھی کامیابی حاصل کی۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس امیدوار لوو سنہا کو شکست دی، جس سے ان کی سیاسی مضبوطی مزید واضح ہوئی۔

کم عمری میں بڑی کامیابی

45 سالہ نتن نبین کا تعلق کائستھ برادری سے ہے۔ انہوں نے محض 26 برس کی عمر میں رکن اسمبلی بن کر سیاست میں غیر معمولی آغاز کیا۔ وقت کے ساتھ ان کی مقبولیت نہ صرف عوام میں بڑھی بلکہ پارٹی تنظیم کے اندر بھی ان کی گرفت مضبوط ہوتی گئی، جس کا نتیجہ وزارتی ذمہ داری اور اب قومی سطح کا عہدہ ہے۔

یوا مورچہ سے قومی قیادت تک

نتن نبین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (BJYM) کے صدر رہ چکے ہیں اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری جیسے کلیدی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تنظیمی کام کاج میں ان کی محنت، نظم و ضبط اور کارکنوں کے ساتھ رابطہ ہمیشہ سراہا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں اہم ذمہ داری

نتن نبین کو بی جے پی کی جانب سے چھتیس گڑھ کا انچارج بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وہاں انہوں نے تنظیمی توسیع، انتخابی حکمت عملی اور کارکنوں کے ساتھ تال میل میں اہم کردار ادا کیا۔ 2023 کے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں وہ بی جے پی کے انتخابی انچارج رہے اور ریاست میں پارٹی کو اقتدار دلانے میں ان کی حکمت عملی کو فیصلہ کن مانا جاتا ہے۔

نئی ذمہ داری، نئے امکانات

قومی ورکنگ صدر کی حیثیت سے نتن نبین کے سامنے اب پورے ملک میں پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے، نوجوان قیادت کو آگے لانے اور انتخابی حکمت عملی کو مؤثر بنانے کا چیلنج ہے۔ پارٹی حلقوں میں یہ تقرری مستقبل کی قیادت کی تیاری کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

11th Whiteswan Responsible Art Festival: 11واں وائٹ سوان آرٹ فیسٹیول: کتھک رقاصہ سنیہا مکھرجی نے مسحور کن پیشکش سے باندھا سماں

سنیہا مکھرجی نے کلیان ٹھات میں رام استوتی اور راگ کلاوتی میں ترانہ پیش کیا،…

23 minutes ago

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

16 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

17 hours ago