قومی

The Cabinet Committee on Security met today : بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر دہلی میں کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی میٹنگ منعقد،مستقبل کی حکمت عملی کی گئی طے

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر پی ایم مودی کی صدارت میں پی ایم رہائش گاہ پر اس وقت مرکزی کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی کی اہم میٹنگ چل رہی ہے، اس میٹنگ میں بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال اور ہندوستان کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سرحد پر تازہ ترین منطرناموں کے علاوہ دہلی میں موجود بنگلہ دیش کی سابق پی ایم شیخ حسینہ  کے حوالے سے غور وخوض کیا جارہا ہے اور آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جئے شنکر، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ ،وزیرمالیات نرملاسیتارمن اور ہوم سکریٹری کے علاوہ پی ایم او کے اعلیٰ اہلکار شامل ہیں ۔پی ایم مودی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں بنگلہ دیش میں خانہ جنگی اور ہندوستانی مفاد کے موضوع پر غور خوض کرکے آگے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی کے بیچ شیخ حسینہ  اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان پہنچ چکی ہیں ، دہلی کے ہنڈن ایئر بیس پر شیخ حسینہ کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا  اور کافی دیر تک وہاں شیخ حسینہ کو انتظار کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس سے شیخ حسینہ کو محفوظ مقام پر لے جایاگیا ہے اورسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کچھ دنوں تک وہ دہلی میں ہی قیام کریں گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ تشدد کے درمیان حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی ہے۔ ملازمتوں میں ریزرویشن کے خاتمے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ اور حکمراں جماعت کے حامیوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان ہونے والے تشدد میں 19 پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ پورے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب پورے ملک میں فوج تعینات ہے۔

شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں موجود ہیں۔ ان کا طیارہ ہندن ایئربیس پر اترا ہے۔ یہاں این ایس اے اجیت ڈوول نے ان سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے چیف ایئر مارشل پی ایم سنہا نے شیخ حسینہ سے ملاقات کی ہے۔ اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شیخ حسینہ کے بھارت آنے سے قبل دارالحکومت دہلی میں ایک بڑا اجلاس بلایا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں را چیف، این ایس اے وغیرہ نے شرکت کی۔

خبر یہ بھی  ہے کہ بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ کے ہندوستان پہنچنے کے مشن میں وزارت خارجہ، این ایس اے، فوج، فضائیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیر کو دوپہر 12 بجے اجیت ڈوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، آرمی چیف، را چیف، فضائیہ کے سربراہ اور دیگر ایجنسیوں کے سربراہوں کے درمیان ایک بڑی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ہی شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش سے نکلنے کا لائحہ عمل بنایا گیا۔ اس کے بعد ہی وہ بنگلہ دیش سے استعفیٰ دے کر ہندوستان آگئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

4 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

30 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

56 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago