قومی

Union Budget 2026: بجٹ میں سرمایہ جاتی اخراجات پر خصوصی توجہ، جیفریز انڈیا کے مطابق درمیانی مدت میں مستحکم ترقی میں ملے گی مدد

نئی دہلی: مرکزی بجٹ 2026-27 کو متوازن اور عملی قرار دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے درمیانی مدت میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔ عالمی بروکریج فرم جیفریز انڈیا نے اپنی رپورٹ میں سرمایہ جاتی اخراجات (کیپیکس) خصوصاً دفاعی شعبے پر نئے سرے سے دیے گئے زور کی ستائش کی ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط (Fiscal Consolidation) کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیٹا سینٹرز اور الیکٹرانکس کمپوننٹس مینوفیکچرنگ اسکیم کے لیے مضبوط عزم قابل ستائش ہے، جس سے ملکی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ نظام کو تقویت ملے گی۔ بروکریج فرم کے مطابق حکومت کی حکمت عملی واضح طور پر طویل مدتی برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانے کے عزم کے مطابق ہے اور برآمدات میں اضافہ اس کا مرکزی ہدف ہے۔

ایس ٹی ٹی میں اضافہ: سرمایہ بازار پر اثر

رپورٹ میں کہا گیا کہ سکیورٹی ٹرانزیکشن ٹیکس (STT) میں اضافہ حکومت کی جانب سے ڈیریویٹو ٹریڈنگ میں بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم اس کے نتیجے میں کیپیٹل مارکیٹ کے حصص اور بروکریج کمپنیوں پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق سرمایہ جاتی اخراجات میں اضافے کے سبب یہ بجٹ سیمنٹ اور دفاعی کمپنیوں کے لیے خاصا مثبت ثابت ہوا ہے۔ اسی طرح ڈیٹا سینٹرز سے متعلق اعلانات کے بعد ریئل اسٹیٹ اور ڈیٹا سینٹر سے وابستہ شیئرز کی کارکردگی بہتر رہنے کی امید ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کل بجٹ اخراجات: 53.47 لاکھ کروڑ روپے، مالیاتی خسارہ (Fiscal Deficit): جی ڈی پی کا 4.3 فیصد (جو 2025-26 کے ترمیم شدہ تخمینے 4.4 فیصد سے بہتر ہے)۔ سرمایہ جاتی اخراجات میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 12.2 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو حالیہ برسوں کے سب سے بڑے الاٹمنٹس میں سے ایک ہے اور جی ڈی پی کے 4.4 فیصد کے برابر ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ دفاعی شعبے میں کیا گیا ہے، جس کے لیے کل 7.85 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 2.31 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے رکھے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

11 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

48 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago