قومی

Coaching Center Tragedy: گرفتار ایس یو وی کار ڈرائیور نے درخواست سے متعلق ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں کیا چیلنج

اولڈ راجندر نگر کوچنگ سینٹر حادثہ کیس میں گرفتار ایس یو وی کار ڈرائیور منوج کتھوریا نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے مجسٹریٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ جس پر تیس ہزاری عدالت 2 اگست کو سماعت کرے گی۔ منوج کتھوریا پر الزام ہے کہ سڑک پر بہت پانی تھا، اسی دوران یہ گاڑی تیز رفتاری سے گزری، اس گاڑی کے گزرنے سے گیٹ کا شیشہ ٹوٹ گیا اور تہہ خانے میں پانی بھرنے لگا۔

ایک ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے منوج کٹھوریا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے منوج کتھوریا کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اسی عدالت نے کوچنگ سینٹر کے مالکان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد واضح ہوا کہ تہہ خانے میں قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ تیس ہزاری کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ ونود کمار نے ملزم منوج کتھوریا اور کوچنگ کے شریک مالکان تیجندر سنگھ، پرویندر سنگھ، ہرویندر سنگھ اور سربجیت سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ کتھوریا کے وکیل ملہوترا نے ان کی ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے عدالت سے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ کیا ہونے والا ہے۔ ملزمان اس واردات کو انجام دینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پانی بھرے علاقے میں گاڑی چلانا ایک مشکل کام ہے۔ میونسپل کارپوریشن پانی جمع ہونے کو روکنے کے لیے موجود ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago