قومی

The 341st palanquin of Saint Tukaram Maharaj: دیہو گاؤں سے سنت تُکارام مہاراج کا 341واں پالکھی سوہلا روانہ، سیکیورٹی کا جائزہ لینے خود پہنچے کمشنر ونئے چوبے


مہاراشٹر کی تاریخی روایت اور بھکتی کی سب سے بڑی علامت آشاڑھی ایکادشی پنڈھرپور واری کا آغاز 7 جولائی سے نہایت مزہبی ماحول میں ہو چکا ہے۔ یہ یاترا دیہو روڈ اور آلندی سے شروع ہو کر شری وِٹھّل کی نگری پنڈھرپور تک پہنچے گی۔ اس خاص موقع پر جگت گرو سنت تُکارام مہاراج کے سمادھی استھل (دیہو گاؤں) سے پالکھی روانگی کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پمپری-چنچوڑ کے پولیس کمشنر ونئے کمار چوبے خود موقع پر پہنچے۔
انہوں نے پورے مندر احاطے اور پالکھی راستے پر سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر دیہو سنستھان کی جانب سے پولیس کمشنر کا روایتی انداز میں شال اور شری پھل پیش کر کے پرتپاک استقبال اور اعزاز کیا گیا۔
شدید بارش کے باوجود عقیدت مندوں کا بے مثال جوش
جگت گرو شری سنت تُکارام مہاراج کے اس پالکھی سوہلے کا یہ 341واں تاریخی سال ہے، جس کے باعث پورے مہاراشٹر کے وارکریوں میں غیر معمولی بھکتی دیکھی جا رہی ہے۔ علاقے میں مسلسل شدید بارش کے باوجود لاکھوں شردھالو اور وارکری بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس مذہبی یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔
اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے والے شردھالو کے تحفظ اور ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا پولیس انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اسی پیشِ نظر پولیس کمشنر ونئے کمار چوبے نے خود میدان میں اتر کر تمام انتظامات کی نگرانی سنبھال لی ہے تاکہ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے شردھالوؤں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا سکیورٹی خدشات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات
اس عظیم پالکھی یاترا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پمپری-چنچوڑ پولیس نے وسیع پیمانے پر سکیورٹی بندوبست کیا ہے۔ پوری یاترا کے راستے پر 8,500 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اس سکیورٹی انتظام میں 4 ایڈیشنل پولیس کمشنر، 13 ڈی سی پی، 30 اے سی پی اور 182 پولیس انسپکٹرز کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ 6,552 پولیس کانسٹیبل، ریاستی ریزرو پولیس فورس (SRPF) کی 3 خصوصی پلاٹونز اور 1,250 ہوم گارڈ اہلکار بھی دن رات پالکھی راستوں اور قیام گاہوں پر تعینات رہ کر سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
پہلی بار AI ٹیکنالوجی کا استعمال
اس سال پنڈھرپور واری کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پالکھی راستے پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور فیشل ریکگنیشن سسٹم (FRS) کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس کے تحت سنت تُکارام مہاراج کے پالکھی راستے پر 125 AI سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ سنت گیانیشور مہاراج کے راستے پر 101 AI کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حساس اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر مشتبہ افراد اور سابق مجرموں کی فوری شناخت کے لیے 28 جدید فیشل ریکگنیشن کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، تاکہ اس تاریخی مذہبی یاترا کو مکمل طور پر محفوظ اور پُرامن انداز میں اختتام تک پہنچایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

5 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

18 minutes ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago