بھارت اور نیپال کے درمیان سیکورٹی امور پر دو طرفہ مشاورتی گروپ (India-Nepal Bilateral Consultative Group on Security Issues – INBCGSI) کا سولہواں اجلاس 23 اور 24 جون 2025 کو پونے، بھارت میں منعقد ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت جناب منو مہاور، ایڈیشنل سیکریٹری (نارتھ)، وزارت خارجہ، حکومت ہند نے کی، جبکہ نیپالی وفد کی قیادت جناب گہندر راجبھنڈاری، جوائنٹ سکریٹری (جنوبی ایشیا)، وزارت خارجہ، حکومت نیپال نے کی۔ دونوں ممالک کے وفود میں خارجہ و دفاعی وزارات کے افسران کے ساتھ ساتھ بھارتی اور نیپالی افواج کے نمائندے بھی شامل تھے۔
سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری گفتگو
اجلاس کے دوران دونوں جانب سے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری گفتگو ہوئی، جن میں فوجی ساز و سامان کی فراہمی، تربیتی پروگرامز، مشترکہ فوجی مشقیں، قدرتی آفات میں امدادی کارروائیاں، اور افواج کے درمیان تبادلے جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ اس کے علاوہ دونوں وفود نے پونے میں موجود اہم سرکاری و نجی دفاعی صنعتوں کا دورہ بھی کیا تاکہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ بھارت-نیپال دو طرفہ مشاورتی گروپ برائے سیکورٹی امور کا قیام 2003 میں عمل میں آیا تھا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مربوط بنانے والا ایک جامع ادارہ جاتی میکانزم ہے۔ یہ اجلاس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی…
نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت،…
ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا…
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…