وزیر اعظم نریندر مودی
مدھو بنی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں قومی پنچایتی راج ڈے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار، بہار کے گورنر عارف محمد خان، مرکزی وزیر راجیو رنجن عرف للن سنگھ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ پی ایم مودی تقریر شروع کرنے سے پہلے جذباتی ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خاموشی اختیار کی۔
ہر دہشت گرد کو سزا ضرور ملے گی: پی ایم
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’22 اپریل کو کشمیر میں دہشت گردوں نے جو بے گناہ لوگوں کا قتل کیا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ پورا ملک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس حملے میں کسی نے اپنا بیٹا کھویا، کسی نے اپنا بھائی اور کسی نے اپنے جیون ساتھی کو کھو دیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے، انہیں اتنی بڑی سزا ملے گی جس کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ اب دہشت گردوں کی بچی ہوئی زمین بھی ختم کر دی جائے گی۔ دہشت گردی کے سرغناؤں کی کمر توڑ دی جائے گی اور ہر دہشت گرد کو سزا ضرور ملے گی۔‘‘
رام دھاری سنگھ دنکر کو خراج تحسین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’آج پنچایتی راج کے دن کے موقع پر پورا ملک بہار کے متھیلا سے جڑا ہوا ہے۔ آج یہاں ملک اور بہار کی ترقی سے متعلق ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا گیا ہے۔ بجلی، ریلوے، انفراسٹرکچر کے ان مختلف کاموں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ آج قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی برسی بھی ہے۔ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘‘
پی ایم مودی نے مزید کہا، ’’بہار وہ سرزمین ہے جہاں سے باپو نے ستیہ گرہ کے منتر کو پھیلایا تھا۔ باپو کو پختہ یقین تھا کہ جب تک ہندوستان کے گاؤں مضبوط نہیں ہوں گے، تب تک ہندوستان کی تیز ترقی نہیں کر ہوگی۔ ملک میں پنچایتی راج کے تصور کے پیچھے یہی جذبہ ہے۔ پچھلی دہائی میں پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک قدم اٹھایا گیا۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی پنچایتوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…
اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…
یہ فیصلہ دیوالی کے تہوار سے دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا مقصد…
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…
عدالت نے اسی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کوثبوت کے طورپرقبول نہیں کیا۔…
یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…