قومی

‘Terrorists have failed’ Farooq Abdullah: ’سیاحوں کا یہاں آنا خوش کن لمحہ، دہشت پھیلانے والے ناکام ہو گئے‘، پہلگام دورے پر گئے فاروق عبد اللہ نے سیاحوں کی بھیڑ دیکھ کر کیا خوشی کا اظہار

نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ ہفتہ کے روز پہلگام پہنچے۔ اس دوران انہوں نے سیلفی پوائنٹ پر کچھ سیاحوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ ’’دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کا یہاں آنا دل خوش کر دینے والی بات ہے۔ جو لوگ ان کے اندر دہشت پھیلانا چاہتے تھے وہ ناکام ہو گئے۔‘‘

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ سیاحوں کی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ڈرے ہوئے نہیں ہیں، جو لوگ ڈر پھیلانا چاہتے تھے ان کی شکست فاش ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آج یہ ثابت ہو گیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، بزدلانہ حرکت کرنے والے اپنے ناپاک منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ جموں و کشمیر کی سرزمین اب بھی امن، خوبصورتی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔‘‘ فاروق عبد اللہ نے کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے ہمیں 35 سال ہو گئے ہیں، ہم ترقی چاہتے ہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم ایک دن ضرور سپر پاور بنیں گے۔‘‘

دہشت گردی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے

فاروق عبد اللہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سید عادل حسین شاہ کے گھر بھی گئے۔ وہاں انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے بزدلانہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جن لوگوں نے اس کو انجام دیا ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ جہنم کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم لوگ دہشت گردی سے تھک گئے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی اقدام کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو روندا، ایک اننگ اور 219 رنوں سے جیتا دوسرا ٹسٹ، تین دنوں میں ہی ختم ہوگیا میچ

 جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹسٹ میں ایک اننگ اور219 رنوں سے ہراکر…

3 minutes ago

Attack on Safdarjung Hospital Staff: صفدرجنگ اسپتال کے ملازمین پر حملہ، سرائے کالے خاں کے قریب واردات سے سنسنی

پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت اور ان کے ٹھکانے کا…

23 minutes ago