قومی

Terrible road accident in Aligarh: علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، پولیس کی وین کینٹر میں گھسی، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 کی موت

اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں دہلی-کانپور ہائی وے پر جمعرات کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں گاؤں چکاوٹی کے پاس فیروز آباد سے ملزم کو پیشی کے لیے مظفرنگر لے جا رہی پولیس کی گاڑی کھڑے کینٹر میں سیدھی جا کر گھس گئی۔ سڑک حادثے میں داروغہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں اور ایک ملزم کی موت ہو گئی جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

گاڑی میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک ملزم سوار تھے

خبروں کے مطابق یہ حادثہ صبح 08:15 بجے ہوا۔ فیروز آباد پولیس کی وین (یوپی 83 اور جی 0687) مظفر نگر کے لیے نکلی تھی۔ اس میں 5 پولیس اہلکار اور ایک ملزم سوار تھا۔ حادثے میں داروغہ رام سنجیون، کانسٹیبل رگھوویر سنگھ، بلویر سنگھ، ڈرائیور کانسٹیبل چندربھان سنگھ اور ملزم گل صنوبر کی موت ہوگئی جبکہ کانسٹیبل شیرپال سنگھ زخمی ہوگئے ۔ گل صنوبر کی مظفرنگر کی اسپیشل گینگسٹر کورٹ میں پیشی تھی۔

پولیس کی گاڑی کینٹر سے ٹکراگئی

حادثہ اس وقت ہوا جب کھیریشور چوراہے سے نکلتے ہی گاؤں چکاوٹی کے پاس کھڑے کینٹر میں پولیس کی گاڑی ٹکرا گئی۔ تبھی پیچھے سے آ رہی گاڑیوں نے روک کر پولیس وَین میں پھنسے پولیس اہلکاروں و ملزم کو باہر نکالا۔ موقع پر لودھا و گبھانا تھانہ کی پولیس پہنچ گئی۔ اس کے بعد زخمیوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں پہنچایا گیا، جہاں تین پولیس اہلکاروں و ملزم کی موت ہو گئی۔ سی او سنجیو کمار تومر نے بتایا کہ پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔

ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کیا گیا

پولیس نے کینٹر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور حادثے کے سبھی پہلوؤں کی جانچ شروع کر دی ہے۔ افسروں کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتار، گاڑی ڈرائیور کی لاپروائی یا سڑک کی حالت ہو سکتی ہے۔ پولیس کی ایک تکنیکی اور فارینسک ٹیم شواہد یکجا کر رہی ہے تاکہ حقیقی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔ واقعہ کے وقت ٹریفک معمول پر تھا، جس سےظاہر ہوتا ہے کہ ٹکر پوری طرح سے گاڑی کی رفتار پر منحصر تھی۔

پولیس اہلکاروں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دی جائے گی وداعی

اس حادثے نے علی گڑھ پولیس محکمہ کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ علی گڑھ کے ایس ایس پی نے واقعہ پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک پولیس اہلکاروں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے سڑک تحفظ کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقامی لوگ اس حادثے کو لے کر کافی حیران و پریشان ہیں اور سڑک کنارے کھڑے بھاری گاڑیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

14 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

57 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago