پنجاب کے شاہی امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی۔ (فائل فوٹو)
Punjab Shahi Imam On India Strikes In Pakistan: پنجاب کے شاہی امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی نے پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں پرہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئراسٹرائیک کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے آج (8 مئی، 2025) لدھیانہ کی تاریخی جامع مسجد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھاکرواضح پیغام دے دیا ہے۔
اب پاکستان کو سمجھ آگیا ہوگا: شاہی امام
’آپریشن سندور‘ سے متعلق مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا، “شاید اب پاکستان کوسمجھ آگیا ہوگا کہ اگرپھرسے گستاخی کرنے کی حماقت کی گئی تواسے اسی طرح سے منہ توڑ جواب ملے گا۔” شاہی امام کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے، جب پورے ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت رخ اپنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور ہندوستان نے پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔
ہندوستان نے کبھی جنگ کی پہل نہیں کی: شاہی امام
شاہی امام پنجاب سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان کوپاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنی چاہئے؟ توانہوں نے واضح طورپرکہا، “ہندوستان نے کبھی جنگ کی پہل نہیں کی ہے، لیکن دشمنوں نے بارباراپنی گھٹیا حرکتوں سے ہمیں جنگ کے لئے مجبورکردیا۔ ہربارپاکستان کوہی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ اگراس باربھی پاکستان حملہ نہ کرتا توایئراسٹرائیک کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔”
یہ بھی پڑھیں: Operation Sindoor: جموں علاقے میں 72 گھنٹے کا الرٹ، کئی مقامات پرخالی کرائے جا رہے ہیں گاؤں، اسکول-کالج بھی بند
پورے ملک میں چل رہی ماک ڈرل پربھی شاہی امام پنجاب مولانا عثمان لدھیانوی نے اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی شہریوں کو، چاہے وہ کسی بھی مذہب کے ہوں، فوج اورحکومت کے ساتھ متحد ہوکرچلنا چاہئے۔ انہوں نے سبھی مذاہب کے لوگوں سے اپیل کی کہ اس طرح کے قومی مفاد کے موضوعات پرکسی بھی طرح کی سیاست یا اختلافات سے اوپراٹھ کر ملک کی سیکورٹی میں تعاون کریں۔ شاہی امام پنجاب کا یہ بیان اس وقت آیا ہے، جب پورا ملک متحد ہوکرپاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر رہا ہے اورپاکستان کے خلاف ہندوستانی فوج نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگرپاکستان نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو ہندوستان پھراسے سخت سے سخت جواب دے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…
انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…