ملک بھر میں موسم کا مزاج ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے۔ نومبر کے مہینے میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کی 12 ریاستوں میں بارش، آندھی اور شدید برف باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ہو رہی برف باری کا اثر اب میدانی علاقوں میں بھی دکھائی دینے لگا ہے، جہاں سرد ہواؤں کے باعث لوگوں کو سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج ملک کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں موسم کا کیا حال رہنے والا ہے۔
دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج موسم کا بدلا ہوا رخ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے صبح اور شام کے وقت سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہیں اتر پردیش کے مغربی حصوں میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ دھند کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی اتر پردیش میں 17 نومبر تک گھنی دھند چھائے رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران صبح کے وقت سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں کی بات کریں تو جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مغربی ہواؤں کا اثر فعال ہوگیا ہے۔ اس کے باعث کئی اونچائی والے علاقوں میں شدید برف باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اتراکھنڈ میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب جنوبی ہندوستان کی ریاستوں تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل اور انڈمان و نکوبار جزائر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سمندر میں تیز ہواؤں کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پنجاب کے امرتسر، لدھیانہ اور جالندھر جیسے علاقوں میں بھی آج کہیں کہیں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کے مشرقی اور مغربی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ وہیں مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں اور سکم میں بھی 16 نومبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ایک طرف جہاں ملک کی کئی ریاستیں بارش کی زد میں ہیں، وہیں بہار، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آج موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ پٹنہ، رانچی، بھوپال اور اندور جیسے شہروں کے لیے بارش کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم نومبر کے اس پندرہ روزہ دور میں صبح اور رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے، جس کے باعث اب سردی نے پوری طرح دستک دے دی ہے۔
میکے داتو ڈیم پروجیکٹ کو لے کر کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان تنازع شدت…
ہریش سنگھ دھامی کا الزام ہے کہ میلے کی صدارت کی ذمہ داری دینے کے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں…
یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والی بات چیت کے دوران…
338 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ سے حاصل…
مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کو ٹیرف کے معاملے میں حریف ممالک کے…