قومی

Former BRS MP P Srinivasa Reddy joins Congress: تلنگانہ: کھمم میں سابق بی آر ایس رکن پارلیمنٹ پی سری نواسا ریڈی کانگریس میں ہوئے شامل

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے سابق رکن پارلیمنٹ پونگولیٹی سری نواسا ریڈی اتوار کے روز تلنگانہ کے کھمم میں راہل گاندھی کی عوامی ریلی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر مالو بھٹی وکرمارک کی 109 دن طویل ‘پدایاترا’ بھی اس عوامی ریلی کے دوران ختم ہوئی۔ تلنگانہ میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کرتے ہوئے کانگریس نے راہل کی عوامی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے تھے۔ کانگریس کے تلنگانہ انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، ریاستی کانگریس صدر اے ریونتی ریڈی، پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ این اتم کمار ریڈی اور کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی اور کئی دیگر قائدین بھی راہل کی عوامی ریلی میں موجود تھے۔

عوامی ریلی میں معروف لوک گلوکار گدر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے راہل کو گلے لگا کر اور بوسہ دے کر ان کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کانگریس کے سابق صدر نے میراتھن واک کے اختتام کے بعد وکرمارک کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر وکرمارک نے کہا کہ انہوں نے ‘اندرما’ کی خوشحال ریاست کو واپس لانے کے لیے عادل آباد سے کھمم تک ‘پدایاترا’ کی۔ بتا دیں کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ‘اندرما’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی تلنگانہ ریاست کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں جو خوشحال ہو اور جہاں کوئی امتیاز نہ ہو۔ واضح رہے کہ وکرمارک نے 16 مارچ کو عادل آباد سے اپنی تقریباً 1,360 کلومیٹر لمبی پد یاترا شروع کی تھی۔

وہیں لوک سبھا میں کھمم کی نمائندگی کرنے والے سری نواس ریڈی راہل کی عوامی ریلی کے دوران کانگریس میں شامل ہو گئے۔ ریڈی نے کہا کہ انہوں نے سماج کے مختلف طبقات سے مشورہ کرنے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو تلنگانہ میں بی آر ایس کی عوام مخالف اقتدار کو ختم کرسکتی ہے۔ ریڈی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں تقریباً آٹھ ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے، لیکن ریاست کی بی آر ایس حکومت نے کسانوں کے قرض کی معافی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی جیسے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کا وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ پر حملہ، کہا: پی ایم مودی کے پاس ہے کے سی آر کا ریموٹ کنٹرول

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

33 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago