قومی

Early WEF follow-up Forum: حیدرآباد میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ فالو اَپ اجلاس کی تجویز، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کو داؤس میں عالمی صنعتکاروں کی متفقہ حمایت

داؤس (سوئٹزرلینڈ): تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے عالمی اقتصادی فورم (WEF) کو تجویز دی ہے کہ ہر سال جولائی یا اگست کے مہینے میں حیدرآباد میں ایک فالو اَپ فورم منعقد کیا جائے۔ یہ تجویز داؤس میں منعقدہ ’جوائن دی رائز‘ پروگرام کے دوران پیش کی گئی، جسے عالمی کاروباری رہنماؤں اور پالیسی سازوں کی متفقہ حمایت حاصل ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ تیز رفتار کاروباری ماحول میں سرمایہ کاری فیصلوں کے لیے ایک سال کا وقفہ بہت طویل ہوتا ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ WEF کے سالانہ اجلاس کے بعد ایک باقاعدہ فالو اَپ فورم منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا: ’’میں چاہتا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ مل کر حیدرآباد میں جولائی WEF فورم کو حقیقت بنائیں۔‘‘

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی بڑی کامیابی

اے ریونت ریڈی نے بتایا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والا تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ بے حد کامیاب رہا، جس کے دوران 5.75 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عموماً ڈیووس میں مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جاتے ہیں، لیکن اس بار تلنگانہ اپنی کامیابیوں کے بعد اپنے وژن اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر پیش کر رہا ہے۔

بھارت فیوچر سٹی اور وژن 2047 کی جھلک

دسمبر 2025 میں بھارت فیوچر سٹی میں منعقدہ سمٹ کے دوران ریاست کے ویژن 2047 کو پیش کیا گیا، جس میں تلنگانہ اے آئی انوویشن ہب (TAIH)، تلنگانہ نیکسٹ جن لائف سائنسز پالیسی 2030-2026 کا اجرا کیا گیا۔ تلنگانہ کے وفد، جس میں وزرا ڈی سری دھر بابو اور پونگولیتی سرینواس ریڈی شامل تھے، نے ریاست کے گیم چینجر منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ان میں سڑکوں کی توسیع، میٹرو ریل منصوبے، دریاؤں اور جھیلوں کی بحالی، نئے اقتصادی زونز، نئی صنعتی بستیاں اور مینوفیکچرنگ زون شامل ہیں، تاکہ تلنگانہ کو چین +1 متبادل کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

حیدرآباد: عالمی کیپیبلٹی سینٹرز کا مرکز

وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ حیدرآباد تیزی سے گلوبل کیپیبلٹی سینٹرز (GCCs) کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو بھارت کا پہلا 24 گھنٹے فعال شہر بنانے کی سمت کام ہو رہا ہے، جس میں دریائے موسیٰ کے دونوں کناروں پر نائٹ ٹائم اکانومی کو فروغ دیا جائے گا۔ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’ہم ایک مکمل اسمارٹ اور مستقبل دوست نیا شہر تعمیر کر رہے ہیں، جو دنیا کے بہترین شہروں کا بھارتی جواب ہوگا۔ یہ شہر بھارت فیوچر سٹی کہلاتا ہے، جو 30 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا اور اس کا 50 فیصد حصہ گرین کور کے لیے مختص ہوگا۔‘‘ اس اعلیٰ سطحی عشائیے کے دوران معروف بھارتی اداکار چرنجیوی کی موجودگی بھی توجہ کا مرکز بنی، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

32 minutes ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

57 minutes ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

2 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

2 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

3 hours ago