قومی

Lalan Singh on Tejashwi Yadav: ’’تیجسوی یادو صرف خیالی پلاؤ پکاتے رہ جائیں گے…‘‘، روز بہار کے سابق نائب وزیر اعلی پر مرکزی وزیر للن سنگھ کا بڑا حملہ

پٹنہ: مرکزی وزیر للن سنگھ نے اتوار کے روز بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر سخت حملہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیجسوی کے منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ دراصل، للن سنگھ سے سوال تیجسوی یادو کے بیان پر مبنی تھا۔ آر جے ڈی لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر نتیش کمار ہمارے سامنے رہے تو آر جے ڈی مضبوط ہوگی۔ اس سوال کے جواب میں مرکزی وزیر للن سنگھ نے کہا کہ انہیں خیالی پلاؤ پکانے دیجئے اور وہ خیالی پلاؤ پکاتے رہ جائیں گے۔ وہ جو چاہتے ہیں وہ ان کی جنم کنڈلی میں نہیں لکھا ہوا ہے۔

بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع

آر جے ڈی نے بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں پٹنہ میں اقلیتی مورچہ کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں تیجسوی یادو موجود تھے۔ انہوں نے یہاں پہنچے لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ 2025 میں بننے والی حکومت آر جے ڈی عظیم اتحاد کی ہوگی۔ اقلیتوں کو مناسب حصہ داری ملے گی۔ جب میں ڈپٹی سی ایم بنا تو ہماری کابینہ میں تین اقلیتی وزیر تھے۔

’’انڈیا اتحاد کی سیٹیں چار گنا بڑھ جائیں گی‘‘

نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے تو آر جے ڈی کو فائدہ ہوگا اور انڈیا اتحاد کی سیٹیں چار گنا بڑھ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈن برگ رپورٹ پر سیاسی کشمکش، کانگریس-ٹی ایم سی نے مرکز کو گھیرا، رکھ دی یہ بڑی مانگ

سال 2025 میں ہوں گے اسمبلی انتخابات

بہار میں سال 2025 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ آر جے ڈی، جے ڈی یو، بی جے پی اور دیگر علاقائی سیاسی جماعتوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹیاں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایات دے رہی ہیں۔ اس وقت بہار میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ نتیش کمار آئندہ انتخابات میں این ڈی اے کا چہرہ ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago