قومی

Bihar Politics: ’’بہار میں انڈیا بلاک کے لیے متفقہ طور پر تیجسوی یادو ہوں گے وزیر اعلیٰ کا چہرہ‘‘، منوج جھا نے دیا بڑا بیان

بہار میں تیجسوی یادو کو اپنی رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے انڈیا بلاک کے فیصلے کے بعد آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے کہا کہ یادو اس سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں انڈیا بلاک کے لیےغیر متنازعہ وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہیں۔ پٹنہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جھا نے کہا ’’جس طرح سے سورج مشرق میں طلوع ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی ایک عالمگیر سچائی ہے کہ تیجسوی یادو ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں انڈیا بلاک کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ تیجسوی 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تھے اور آر جے ڈی 243 رکنی بہار اسمبلی میں 75 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ آر جے ڈی ایم پی نے مزید کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت کے 17 ماہ کے دور کو لوگوں نے بطور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے قابل ذکر ترقیاتی کاموں کے لیے سراہا ہے۔

انڈیا بلاک کو توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: منوج جھا

منوج جھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’تیجسوی کے نائب وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ مہا گٹھ بندھن حکومت نے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور فلاحی اسکیمیں بھی شروع کیں۔‘‘ آر جے ڈی ایم پی نے الزام لگایا کہ این ڈی اے سی ایم کے چہرے کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کے شراکت داروں میں الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’’لیکن وہ (این ڈی اے) اپنے ‘مشن’ میں کامیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ لوگوں نے انہیں دلت مخالف اور غریب مخالف ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا ہے۔ ڈبل انجن حکومت کے خلاف لوگوں کی ناراضگی اسمبلی انتخابات میں ظاہر ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ جمعرات کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ریاستی دارالحکومت میں انڈیا بلاک کی ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ میں تیجسوی یادو کی قیادت میں ایک رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس، آر جے ڈی، سی پی آئی-ایم ایل، سی پی آئی، سی پی ایم اور وی آئی پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

6 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

7 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

8 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

9 hours ago