قومی

Tejashwi Yadav Security: تیجسوی یادو کی سیکورٹی میں تخفیف، للن سنگھ اور منگل پانڈے کو ملی زیڈ پلس سیکورٹی

بہارمیں وی آئی پی سیکورٹی سسٹم سے متعلق بڑا انتظامی فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدرنتن نوین کواب زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ وہیں بہارمیں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادوکی سیکورٹی کو گھٹاکرزیڈ سے وائی زمرے کی کردی گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے سراوگی کوزیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی ملی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر اورجے ڈی یو سے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ، وزیرصحت اوربی جے پی لیڈر منگل پانڈے کوزیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بہارکانگریس کے سابق صدراورایم ایل سی مدن موہن جھا، بہارکانگریس کے ریاستی صدر راجیش کمار، آرجے ڈی کے قومی نائب صدراوراسمبلی کے سابق اسپیکرادے نارائن چودھری کی وائی کیٹیگری کی سیکورٹی بھی پوری طرح ہٹالی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ تبدیلی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے نئے خطرے کے اندازے کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے جائزے کے بعد کی گئی تبدیلیاں
بہارکے سرکردہ لیڈروں کی سیکورٹی کے زمرے میں یہ تبدیلی مرکزی اورریاستی حکومتوں کے سیکورٹی جائزہ کے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اپوزیشن نے اسے سیاسی طورپرمحرک قراردیا ہے، جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ خطرے کی تشخیص کی بنیاد پرکیا گیا تھا۔

اپوزیشن نے حکومت کے فیصلے پراٹھایا سوال

حکومت کا موقف ہے کہ سیکورٹی تبدیلیاں صرف سیکورٹی ایجنسیوں کے جائزے پرمبنی ہیں اوراس میں کوئی سیاسی تعصب نہیں ہے۔ تاہم اپوزیشن نے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادوکی سیکورٹی میں تخفیف کئے جانے سے متعلق سوال اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ آرجے ڈی کا دعویٰ ہے کہ یہ جان بوجھ کراورایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے حصے کے طورپرکیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani Group Stocks Surge: اڈانی گروپ کی امبوجا سیمنٹ کا 14,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان، پیداوار میں 30 ایم ٹی پی اے کا ہوگا اضافہ

کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم…

4 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

38 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

1 hour ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago