قومی

Tejashwi Yadav’s statement on Waqf Act: کٹیہار میں تیجسوی یادو کا بڑا بیان: کہا- اقتدار میں آتے ہی وقف قانون کو کوڑے میں پھینک دیں گے

کٹیہار: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران آر جے ڈی کے لیڈران اور مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو نے کٹیہار میں ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت قائم ہوئی تو مرکز کی جانب سے منظور شدہ وقف (ترمیمی) ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔

کٹیہار کے مسلم اکثریتی علاقے میں دیا بیان

تیجسوی یادو کا یہ بیان کٹیہار کے مسلم اکثریتی علاقے میں منعقدہ انتخابی جلسے کے دوران آیا، جہاں انہوں نے مرکز کی پالیسیوں اور ریاست میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب سے زیادہ لالو یادو سے خوفزدہ ہے۔ اسی لیے اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو وقف سمیت جو بھی بل مرکز سے منظور ہوئے ہیں، انہیں کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔

تیجسوی یادو نے کٹیہار کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تعلیم اور دوا کے انتظامات ٹھیک نہیں ہیں اور نہ ہی روزگار کے کافی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت ان تمام مسائل کو حل کرنے کا کام کرے گی۔

تیجسوی نے نتیش کمار پر کی سخت تنقید

انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا، ’’نتیش کمار ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے آر ایس ایس نفرت پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔‘‘

تیجسوی نے کی کٹیہار کی عوام سے اپیل

تیجسوی یادو نے کٹیہار کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مہاگٹھ بندھن کو حمایت دیں تاکہ ریاست میں تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی پالیسیوں اور قوانین کی وجہ سے بہار کی عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے، لیکن مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے پر یہ صورتحال بدل جائے گی۔

ایم ایل سی محمد قاری سہیب کا بھی یہی تھا بیان

قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل ہی آر جے ڈی کے ایم ایل سی محمد قاری سہیب نے بھی بیان دیا تھا کہ اگر تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنے تو مرکز کی جانب سے لائے گئے وقف سمیت تمام بل پھاڑ کر پھینک دیے جائیں گے۔ اس بیان کے بعد بی جے پی نے سوال اٹھایا تھا کہ کوئی وزیر اعلیٰ مرکز کے قانون کو کیسے منسوخ کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

34 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago