قومی

Tejashwi Yadav holds a strategic meeting: گنتی سے پہلے سیاسی ہلچل تیز، تیجسوی یادو نے ووٹوں کی گنتی سے قبل بنائی حکمت عملی، مہاگٹھ بندھن پوری طرح محتاط

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن قبل ریاستی سیاست میں سرگرمی بڑھ گئی۔ آر جے ڈی لیڈر اور مہاگٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو نے جمعرات کے روز اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس بلایا۔ اس میٹنگ میں بھاکپا (مالے) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹّاچاریہ، وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

میٹنگ کا مقصد

اجلاس کا بنیادی مقصد ووٹوں کی گنتی کے دوران مکمل چوکسی اختیار کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں درج مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی:

ایجنٹوں کی مؤثر تعیناتی

ممکنہ رجحانات کے مطابق حکمتِ عملی

انتظامیہ کے ساتھ بہتر رابطہ

تیجسوی یادو نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’’2020 جیسی گڑبڑ اب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی بار مہاگٹھ بندھن کو واضح اکثریت ملنے کے باوجود کچھ افسران کی مبینہ من مانی کے باعث نتائج تبدیل کیے گئے تھے۔

انتخابی کمیشن سے شفافیت کی اپیل

پریس کانفرنس میں تیجسوی نے الیکشن کمیشن سے مکمل غیر جانب داری کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر سیاسی دباؤ میں آ کر کام کرے گا تو ’’یہ جمہوریت کے خلاف جرم‘‘ ہوگا۔ تیجسوی کا دعویٰ تھا کہ اس بار عوام نے این ڈی اے کو باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے مطابق: ’’ہمیں معلوم ہے کہ دہلی سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن عوامی مینڈیٹ واضح ہے۔ ہم بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں۔‘‘

گنتی مراکز پر الرٹ رہنے کی ہدایت

تیجسوی یادو نے مہاگٹھ بندھن کے تمام کارکنوں اور ایجنٹوں سے اپیل کی کہ:

گنتی مراکز پر پوری احتیاط سے موجود رہیں

کسی بھی افواہ یا اشتعال انگیزی سے دور رہیں

صرف الیکشن کمیشن کی سرکاری اطلاعات پر ہی یقین کریں

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago