قومی

Tejashwi yadav defies exit polls declares victory: واہ کیا اعتماد ہے! تیجسوی کو آئی بچپن کی یاد ، کہا، بنوں گا وزیراعلیٰ، نوٹ کر لو تاریخ

بہار اسمبلی انتخابات کے دو مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کی حکومت بننے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، تاہم اپوزیشن نے ان اندازوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اسی دوران آر جے ڈی کے لیڈر اور عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کے انتخابی تجربے کو یاد کیا۔ نتائج 14 نومبر کو آنے ہیں، لیکن تیجسوی یادو نے بدھ کے روز ہی اپنی جیت کا دعویٰ کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف ایگزٹ پول کے اندازوں کو یکسر مسترد کیا بلکہ اپنی حلف برداری کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اپنی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان

تیجسوی یادو نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران بہار کی عوام کو مبارکباد دی اور دعویٰ کیا کہ ریاست کی فضا تبدیل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق اس بار عظیم اتحاد تاریخی کامیابی حاصل کرے گا جو 1995 کے آر جے ڈی کی انتخابی فتح سے بھی بڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 18 نومبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایگزٹ پول پر طنز

تیجسوی یادو نے سروے کرنے والوں کے سیمپل سائز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان اندازوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے طنز کیا کہ پی ایم او اور امت شاہ جو چینلز کے لیے لکھتے ہیں، وہی ’گودی میڈیا‘ دکھاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار 72 لاکھ سے زائد ووٹ تبدیلی کے نام پر ڈالے گئے ہیں، جو نتیش کمار کو بچانے کے لیے نہیں بلکہ روزگار، تعلیم اور بہتر حکمرانی کے لیے پڑے ہیں۔

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات

بی جے پی کی جانب سے ممکنہ شکست کی مایوسی ظاہر کرنے کے الزام کے جواب میں تیجسوی یادو نے انتخابی عمل اور افسروں کی تعیناتی پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ بہار الیکشن کے دوران صرف بی جے پی حکومتی ریاستوں سے ہی افسران کیوں بلائے گئے۔ ان کا الزام تھا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی 208 کمپنیاں بھی انہی ریاستوں سے منگوائی گئیں تاکہ خوف اور دباؤ کا ماحول بنایا جا سکے۔ تیجسوی نے خدشہ ظاہر کیا کہ این ڈی اے ووٹوں کی گنتی کو سست کرنے اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی کہ ووٹ چوری روکنے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں۔

بی جے پی کا جوابی وار

تیجسوی یادو کے میڈیا پر الزامات کے بعد بی جے پی ترجمان اجے آلوک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیجسوی کا بیان ان کی ہونے والی شکست کی جھنجھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق تیجسوی پہلے ہی اپنی شکست کی اسکرپٹ تیار کر چکے ہیں، جس میں وہ اپنی ناکامی کا الزام آئینی اداروں پر ڈالیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

60 minutes ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

1 hour ago

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

2 hours ago