بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی مختلف نیوز چینلز نے اپنے ایگزٹ پول بھی جاری کر دیے ہیں۔ ان ایگزٹ پولز کے مطابق این ڈی اے اتحاد ایک بار پھر اقتدار میں واپسی کرتا نظر آ رہا ہے۔ تاہم، ان خبروں پر روک لگاتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر اور عظیم اتحاد کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں تمام ایگزٹ پولز کو یکسر مسترد کر دیا۔
ایگزٹ پول کو مسترد
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز پٹنہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس بار عظیم اتحاد کلین سویپ کرنے جا رہا ہے۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ووٹوں کی گنتی کو سست کرنے، ضلع ہیڈکوارٹرز پر فلیگ مارچ نکالنے یا عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن ہمارے کارکن خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ہم ووٹ چوری کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے اور جمہوریت کی حفاظت کریں گے، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔
ہم خوش فہمی میں نہیں – تیجسوی
ایگزٹ پول پر ردعمل دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نہ تو ان پولز سے خوش ہیں اور نہ ہی کسی غلط فہمی میں مبتلا۔ یہ پول صرف نفسیاتی دباؤ بنانے کے لیے ہوتے ہیں، جو افسروں کے دباؤ میں تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ محض پروپیگنڈہ ہے۔ اس بار ووٹوں کی گنتی میں کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایگزٹ پول دکھانے والے چینلز نے تو 11 نومبر کو اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر تک چلا دی تھی، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک میں صحافت کا معیار کیا رہ گیا ہے۔‘‘
14 کو نتیجہ، 18 کو حلف؟
تیجسوی یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام نے اس حکومت کے خلاف زبردست ووٹنگ کی ہے، اب تبدیلی یقینی ہے۔ میں پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیجہ 14 تاریخ کو آئے گا اور 18 تاریخ کو نئی حکومت حلف لے گی۔ ہمیں جو فیڈبیک مل رہا ہے، اس سے واضح طور پر ظاہر ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے اپنی زمین کھو رہے ہیں۔ لوگ تبدیلی کے لیے بے چین ہیں۔‘‘ تیجسوی نے دعویٰ کیا کہ 18 تاریخ کو وہ حکومت حلف لے گی جو ریاست کے نوجوانوں کو روزگار دے گی۔
بہار انتخابی نتیجہ
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج 14 نومبر بروز جمعہ کو آئیں گے۔ اگرچہ ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کی حکومت بنتی دکھائی جا رہی ہے، لیکن یاد رہے کہ ایگزٹ پول محض اندازے ہوتے ہیں، اصل فیصلہ تو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…
’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں…
نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔…