قومی

Namansh Syal martyr Indian air force: سولہ سال کا ساتھ چند ہی سیکنڈ میں بکھر گیا، پائلٹ کی شہادت سے ٹوٹ کر رہ گئیں اہلیہ افسانہ

بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر نمانش سیال کی جمعہ کو دبئی ایئر شو میں فلائنگ ڈیمونسٹریشن کے دوران تیجس فائٹر جیٹ کے حادثے میں موت ہو گئی۔ اس المناک خبر نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ ہماچل پردیش کے کانگڑا کے رہنے والے نمانش اپنے نظم و ضبط اور بہترین سروس ریکارڈ کے لیے جانے جاتے تھے۔

خاندان کا درد اور فخر

نمانش نے بھارتی فضائیہ کی افسر افسانہ سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں نے ملک کی حفاظت کی قسم ساتھ لی تھی اور کئی خواب دیکھے تھے۔ 16 سال کی رفاقت ایک لمحے میں ختم ہو گئی۔ اہلیہ افسانہ کو شوہر کی شہادت پر فخر ہے، لیکن جدائی کے غم نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔ ان کی سات سالہ بیٹی کو اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کے والد اس دنیا میں نہیں رہے۔

گاؤں میں ماتم

نمانش کی موت کی خبر جیسے ہی کانگڑا پہنچی، پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے گھر پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ نگروٹا بگوان کے رہنے والے نمانش نے ہمیرپور ضلع کے سینیئر اسکول سوجان پور ٹیرا سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کے والد جگن ناتھ ریٹائرڈ آرمی آفیسر رہے ہیں اور بعد میں ہماچل پردیش ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں پرنسپل بنے۔

جسد خاکی  بھارت پہنچا

دبئی ایئر شو کے دوران ہوئے حادثے میں شہید ہوئے ونگ کمانڈر نمانش سیال کا جسد خاکی اتوار کو تمل ناڈو کے کوئمبتور میں سُلور ایئر بیس لایا گیا۔ تاہم، ان کے آخری رسومات کی تاریخ اور مقام کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

1 hour ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

2 hours ago

Abhijit Deepke, founder of CJP: کس خاتون نے ابھجیت دیپکے کی پیشانی چومی؟ جذباتی ہو کر بولے، میرا نیا خاندان

ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…

3 hours ago