قومی

Bihar Election 2025: تیج پرتاپ یادو آر جے ڈی کے بعد اکھلیش یادو کے بھی ہوئے خلاف، کہا- کوئی بھی آئے میں خود برانڈ ہوں

بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے ساتھ ہی سیاست دانوں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ جن شکتی جنتا دل لیڈر تیج پرتاپ یادو بھی پیچھے نہیں ہیں۔ بہار میں انتخابی مہم کے لیے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو آئے یا کوئی اورمیں خود برانڈ ہوں۔ یہ بیان اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سابق وزیر تیج پرتاپ یادو نے مستقبل کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 نومبر کے بعد ہی صورتحال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سابق وزیر تیج پرتاپ یادو مہوا سے آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے تھے، لیکن چھ سال تک پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اب وہ جن شکتی جنتا دل بناکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت میں  اسٹار کمپین چلانے والوں کی فہرست کے بارے میں پوچھا گیا تو تیج پرتاپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں خود ہی اسٹار کمپینر ہوں۔ اکھلیش یادو کی آمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چاہے اکھلیش یادو آئے یا کوئی اور آئے، میں اپنا  خودبرانڈ ہوں۔

تیج پرتاپ یادو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 2015 کی طرح پھر سے ا ن کا ساتھ دیں، میں نے یہاں ایک اسپتال، ایمبولینس اور میڈیکل کالج کی منظوری دلائی تھی ۔ اب ہمیں مکمل تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے جے ڈی کا انتخابی نشان ایک “بلیک بورڈ” ہے، جو تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی پر اس کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی نامزدگی کے وقت، انہوں  نے اپنی دادی، مرچھیا دیوی کی تصویر لے رکھی تھی اور پھر انہوں  ایک جذباتی اپیل کی۔

بہار میں ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی

بہار میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 نومبراور 11 نومبر کو ہونے جارہے ہیں، ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہو گی۔ اس بار تیج پرتاپ یادو نے بغاوت کا جھنڈا اٹھایا ہے۔ وہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے ہیں۔ حال ہی میں ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے انہیں چھ سال کے لیے  پارٹی سے نکال دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

16 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago