قومی

Tej Pratap Yadav: تیج پرتاپ یادو کا سنگین الزام، کہا- قتل کی سازش رچی جا رہی ہے، آکاش یادو کے خلاف پولیس میں درج کرائی شکایت

نئی دہلی :بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے آکاش یادو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت درج کرانے کے بعد تیج پرتاپ یادو نے الزام لگایا کہ آکاش یادو ان کے قتل کی سازش کر رہا ہے۔میڈیا سےبات چیت  کرتے ہوئے تیج پرتاپ یادو نے کہا، ’’آکاش یادو مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ اپوزیشن کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر میرے قتل کی سازش رچ رہے ہیں ، 19 جون کو میں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ اس پریس کانفرنس کے بعد چار افراد نے میرے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔‘‘ ے تیج پرتاپ یادو نے مزید کہا کہ ’’میں نے آکاش یادو سمیت تمام متعلقہ افراد کے نام پولیس کو دی گئی شکایت میں شامل کیے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ آکاش یادو کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دلوائی گئی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ چند روز قبل آکاش یادو نے تیج پرتاپ یادو کے خلاف انوشکا یادو کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایف آئی آر کے بعد تیج پرتاپ کا ردعمل

آکاش یادو کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد تیج پرتاپ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی، اگرچہ انہوں نے اس میں آکاش یادو کا نام نہیں لیا تھا۔قانونی نوٹس کی نقل شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ’’یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جس شخص کو اس کے غیر مہذب، توہین آمیز، دھمکی آمیز اور سماج دشمن رویے کے حوالے سے باقاعدہ قانونی نوٹس بھیجا گیا، اس نے اپنی غلطی تسلیم کرنے یا معذرت کرنے کے بجائے انتقامی جذبے کے تحت میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی۔‘‘تیج پرتاپ یادو نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا تھا کہ ’’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں کسی دباؤ میں آنے والا ہوں اور نہ ہی جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے سے مرعوب ہونے والا ہوں۔ میری وابستگی سچائی، انصاف اور عوام کے اعتماد کے ساتھ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے میں ہر قانونی قدم اٹھاؤں گا۔ میں نہ کبھی جھوٹ، خوف اور سازشوں کے سامنے جھکا ہوں اور نہ آئندہ جھکوں گا۔ سچ کی جیت یقینی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago