قومی

Tariq Anwar raises a question on ECI: طارق انور نے الیکشن کمیشن پر اٹھایا سوال، کہا- عوام کے پیسوں کا ہوا غلط استعمال

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے خاندان میں جاری تنازعے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس میں باہر والوں کا دخل دینا مناسب نہیں۔ ان کا خاندان خود معاملے کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ افسوسناک ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے چند ہی دن بعد اندرونی اختلافات کا سامنے آنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا کردار حیران کن: طارق

اسمبلی انتخابات کے دوران مہاگٹھ بندھن کی کچھ نشستوں پر ہوئی ’فرینڈلی فائٹ‘ کے بارے میں آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی وجہ ہو سکتی ہے، لیکن کوئی بڑا سبب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار حیران کن رہا ہے۔ انتخاب شروع ہونے سے لے کر اختتام تک جس طرح عوام کے پیسوں کا غلط استعمال ہوا، لوگوں کو ایک طرح سے رشوت دی گئی، ووٹ ٹرانسفر کیے گئے، یہ سب تشویش ناک ہے۔ ہمارا تنظیمی ڈھانچہ اتنا مضبوط نہیں تھا کہ ان کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے سکیں۔

’’انتخاب میں ہار کے پیچھے ایک وجہ نہیں‘‘

مہاگٹھ بندھن کی ہار پر بات کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ کسی بھی انتخاب میں شکست کے پیچھے صرف ایک وجہ نہیں ہوتی۔ پارٹی کے اندر تال میل کی کمی بھی ایک اہم وجہ تھی۔ آنے والے وقت میں پورے انتخاب کا تجزیہ ہوگا کہ کہاں ہم سے غلطی ہوئی اور کہاں مہاگٹھ بندھن کی کمیاں رہ گئیں۔ پھر یہ دیکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ انہیں آگے کیسے درست کیا جائے۔

سی ڈی ایس کے بیان پر طارق انور کا رد عمل

چیف آف آرمی اسٹاف (سی ڈی ایس) اُپیندر دویویدی کے بیان پر طارق انور نے کہا کہ بھارت پوری فلم دیکھنا چاہتا تھا، لیکن درمیان میں اس فلم کو وزیر اعظم یا حکومتِ ہند کی جانب سے روک دیا گیا۔ اُس وقت جو ماحول تھا، ہمارے جوان جس طرح آگے بڑھ رہے تھے اور ان کا حوصلہ بلند تھا، یہ ایک اچھا موقع تھا کہ ہم پی او کے کو واپس لے سکتے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago