نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملے اور حزب اللہ کےجنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لبنان کے شہر بیروت پر اندھا دھند اور وحشیانہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ سمیت تقریبا 40 افراد کی موت ہوگئی ، اسرائیل کا یہ عمل انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی ہے ۔ اس موقع پر ہم لبنان کے عوام کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کو جو فلسطین و دیگر خود مختار علاقوں پر اسرائیل کی نسل پرستانہ اور استعماری حکومت کے غیر قانونی قبضے کی مزاحمت کررہے ہیں، کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ اسرائیل کی یہ بزدالانہ جارحیت ایک گھناؤنا جرم ہے۔‘‘
امیر جماعت نے کہا کہ ’’ اسرائیل نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کےلیے گنجان آبادی والے علاقے میں بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا جبکہ جینوا کنونشن کی رُو سے اس کا استعمال قطعی غیر قانونی ہے،اسرائیل اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعہ مستقل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ حزب اللہ سربراہ کے قتل کے بعد ماہرین اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ اس سے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ صورت حال پورے عالم انسانیت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے، لہٰذا ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھنے اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرے۔
آخر میں امیر جماعت نے تمام شہداء کے لیے دعا فرمائی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار فرمایا۔
بھارت ایکسپریس۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…