قومی

پولیس حراست میں باپ-بیٹے کی موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، جانئے عدالت نے کیوں سنایا یہ سخت فیصلہ

تمل ناڈوکی مدورے ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولیس حراست میں باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔ پیرکے روز(6 اپریل، 2026) کومدورے عدالت نے تاجرپی جے راج اوران کے بیٹے جے بینکس کی حراستی موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی۔ پولیس انسپکٹرشری دھرپر15 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

کیس کے بارے میں پڑھ کردل کانپ اٹھتا ہے: عدالت

عدالت نے جن پولیس والوں کو سزا سنائی ہے، ان میں انسپکٹرشری دھر، سب انسپکٹربالاکرشنن اوررگھوگنیش اورپولس اہلکارمروگن، سمدورئی، متھراجا، چلّادورئی، تھامس فرانسس اور وائیلومتھو شامل ہیں۔ عدالت نے کہا، “باپ اوربیٹے کوبدلہ لینے کے لیے برہنہ کیا گیا اور بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ اس کے بارے میں پڑھ کر دل کانپ اٹھتا ہے۔ اگربینچ کی نگرانی نہ ہوتی توسچ دب کررہ جاتا۔”

سی بی آئی نے کیا تھا پھانسی کا مطالبہ

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کئے گئے، جبکہ عام طورپر ایسے معاملوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ مدورے ڈسٹرکٹ کورٹ نے واضح کیا کہ تمل ناڈو میں کئی ایماندارپولیس افسر ہیں اوریہ فیصلہ پولیس کے درمیان خوف پیدا نہیں کرے گا۔ پولیس حراست میں ٹارچراوراس کے بعد ہوئی موت معاملے میں سی بی آئی نے بیشترسزا کے طورپرپھانسی یا بغیرپیرول کے عمرقید کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ معاملہ 19 جون، 2020 کو شروع ہوا، جب موبائل کی دوکان چلانے والے جے راج اوربینکس کولاک ڈاون کے دوران طے وقت سے زیادہ دکان کھلی رکھنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ دونوں کوستھانکولم میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اوربعد میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ کچھ ہی دنوں میں دونوں کی موت ہوگئی۔ گھروالوں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس حراست میں ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد مدراس ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ریاست کی سی بی-سی آئی ڈی سے جانچ کا ذمہ سنبھالنے والی سی بی آئی نے اس معاملے میں 10 پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا۔ گرفتارکئے گئے لوگوں میں ایک انسپکٹر، دوسب انسپکٹراورکئی کانسٹبل شامل تھے۔ بعد میں ایجنسی نے ملزم افسران کے خلاف قتل کا الزام لگایا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

34 minutes ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

1 hour ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

3 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

3 hours ago