تمل ناڈو میں وجے کے وزیراعلیٰ بننے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
تمل ناڈو میں وجے کی پارٹی ٹی وی کے کی حکومت بننے کا راستہ ہموارہوگیا ہے۔ سی پی آئی، سی پی ایم اوروی سی کے نے ٹی وی کے کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹی وی کے اکثریت کے اعدادوشمارتک پہنچ گئی ہے۔ سی پی آئی، سی پی ایم اوروی سی کے کی 2 سیٹوں کوملاکرکل 6 سیٹیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس نے 5 اراکین اسمبلی کے ساتھ ٹی وی کے کوحمایت دینے کی بات کہی ہے، جس کے بعد اب یہ اتحاد آسانی سے اکثریت کے اعدادوشمارحاصل کرلے گا۔
وجے کی پارٹی ٹی وی کے کے پاس 108 سیٹیں ہیں۔ حالانکہ اس میں وجے نے دوسیٹیں پرجیت درج کی ہے۔ کانگریس کے 5 اراکین اسمبلی کی حمایت سے یہ اعدادوشمار113 ہوجاتا ہے۔ وہیں، سی پی آئی، سی پی ایم اوروی سی کے کے کل 6 اراکین اسمبلی کوبھی جوڑدیں تویہ اتحاد 118 کے اعدادوشمارتک پہنچ جاتا ہے۔ اس طرح سے وجے کے وزیراعلیٰ بننے کا راستہ بھی واضح ہوگیا۔ ان سبھی پارٹیوں کے لیڈران آج شام مشترکہ پریس کانفرنس کرسکتے ہیں۔
وجے ہوں گے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ؟
ذرائع کے مطابق، وجے نے شام 4:30 بجے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ حالانکہ گورنر نے ابھی تک انہیں ملنے کا وقت نہیں دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائی بھی کی جا رہی ہے کہ وجے ہی تمل ناڈو میں وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ انہیں ملی حمایت ہے۔ تمل ناڈو کا خاص طورپر نوجوان ووٹرنے اس بار ٹی وی کے کا ساتھ دیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ دراوڑ سیاست (ڈی ایم کے اوراے آئی اے ڈی ایم کے) کے درمیان ریاست کا ایک بڑا طبقہ تیسرے متبادل کی تلاش میں تھا۔
کانگریس صدرکھڑگے نے سی پی آئی سے کی تھی اپیل
تمل ناڈو میں اسمبلی الیکشن کے نتیجے آنے کے بعد وجے نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے لئے اس ہفتے گورنرکے ساتھ یہ تیسری ملاقات ہوگی۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے گزارش کی تھی کہ بائیں بازو کی پارٹیاں تمل ناڈو میں ٹی وی کے کی قیادت میں سیکولرحکومت بنانے میں تعاون کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…