قومی

VCK terms For TVK Supports: تمل ناڈو میں نئی حکومت پرتعطل برقرار، وی سی کے نے ٹی وی کے کی حمایت کے لئے وجے کے سامنے رکھی یہ شرط

تمل ناڈو میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق تعطل ابھی بھی برقرارہے۔ اداکاروجے کی پارٹی تملیگا وینی کژگم (ٹی وی کے) کوحمایت دینے سے پہلے تھول تھروماولون کی پارٹی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے) نے بڑی شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وی سی کے نے حکومت میں حصہ داری کے تحت نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ اوراہم وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ مانگ رہی ہے وی سی کے

ذرائع کے مطابق، وی سی کے چاہتی ہے کہ پارٹی سربراہ تھول تھروماولون کونائب وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ پارٹی اپنے نومنتخب اراکین اسمبلی کے لئے کابینی وزیرکا عہدہ بھی مانگ رہی ہے۔ اس موضوع پرجمعہ کے روزڈیجیٹل ذرائع سے ہوئی پارٹی کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وجے کی سیٹ پربھی نظر

ذرائع نے بتایا کہ اگروجے تروچراپلّی مشرق اسمبلی سیٹ چھوڑتے ہیں تووی سی کے چاہتی ہے کہ وہاں سے تھول تھروما ولون الیکشن لڑیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وجے چنئی کی پیرمبورسیٹ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ وی سی کے کے ترجمان کے کے پاولن نے کہا کہ پارٹی سربراہ تھروماولن آج شام 4 بجے ٹی وی کے کوحمایت دینے یا نہ دینے پرحتمی فیصلہ کا اعلان کریں گے۔ جمعہ کے روزاعلیٰ سطح کی میٹنگ میں انہیں اس سے متعلق حتمی فیصلہ لینے کا اختیاردیا گیا تھا۔

دلت ریزرویشن اورکمیشن پربھی تبادلہ خیال

میٹنگ میں پچھلی حکومت کے ذریعہ قائم کردہ ذات پات کے قتل کی تحقیقات کے کمیشنوں کوجاری رکھنے اورسرکاری ملازمتوں میں دلتوں کے لئے ترقیوں میں ریزرویشن کویقینی بنانے جیسے مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

19 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

23 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

43 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

45 minutes ago